0

انسانی غذا کی تیاری اورطریقہ استعمال دنیا کی تباہی کا سامان

Spread the love

سائنسدانوں کا کہنا ہے انسانی غذا کی تیاری اور استعمال کا طریقہ کار جلد تبدیل ہونا چاہیے تاکہ دنیا میں ہونےوالی لاکھوں ہلاکتوں و دیگر نقصان سے بچا جاسکے۔لانسیٹ کے میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق ہمیں تباہ کن صورتحال کا سامنا ہے۔فی الوقت ایک ارب افراد بھو ک کا شکار تو 2 ارب وافر مقدار میں غلط غذا کے استعمال میں مبتلا ہیں جس سے موٹاپا، دل کی بیماریاں اور شوگرجیسی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے،عالمی سطح پر غذا ئی نظام گرین ہاو¿س گیسز کے اخراج کابھی سب سے بڑا ذریعہ ہے ، عالمی سطح پر زراعت میں انقلابی اصلاحات کی ضر و ر ت ہے۔ماحول کےلئے کوئلہ سب سے ب±را فیول تو غذا میں سب سے ب±را گوشت،انسانی غذا میں سبزیوں کے علاوہ دالیں، پھل اور خشک میوہ جا ت کے استعمال میں 100 فیصد اضافہ ضروری ہے ۔تحقیق کے مطابق دنیا کے وسائل کو برابری کی بنیاد پر تقسیم کیے بغیر ہم اپنی آبادی کو مزید نہیں کھلا سکیں گے، 2 لاکھ سال کی انسانی تاریخ میں ہم پہلی مرتبہ دنیا اور قدرت سے مطابقت اختیار کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں ۔

Leave a Reply