انسانی روح دیکھنے کیلئے چین نے کام شروع کر دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دنیا کی طاقتور ایم آر آئی مشین تیار ہوگی،پہلی بار روح کا وجود سامنے آئیگا
چین نے دنیا میں دماغ کے سب سے طاقتور اسکینر تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا
بیجنگ(آئی این پی)چین دنیا کی سب سے طاقتور ایم آر آئی مشین تیار کرے گا، جس سے پہلی بار روح کا وجود سامنے آسکے گا اور انسانی شعور کی مکمل تصویر دنیا دیکھ پائے گی۔اس ایجاد سے سائنسدان پہلی بار روح کا مادی وجود حاصل کر پائیں گے۔چین نے دنیا میں دماغ کے سب سے طاقتور اسکینر تیار کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے،اس اسکینر میں انتہائی مضبوط مقناطیسی فیلڈ پیدا کرنے کی صلاحیت ہو گی جس سے پہلی بار زندہ انسانی دماغ میں ہر نیوران کی ساخت اور سرگرمیوں کا مشاہدہ ہو سکے گا۔اس منصوبے کا مقصد دنیا کی سے طاقتور ایم آر آئی ڈیوائس تیار کرنا ہے۔ یہ نہ صرف تصویراسنیپ شاٹ فراہم کرے گا بلکہ اعصابی نظام میں اہم سگنلز دینے والے سوڈیم، فاسفورس اور پوٹاشیم جیسے مختلف قسم کے کیمیائی ایجنٹس کی بھی نشاندہی بھی کرے گا۔ جس سے پارکنسن اور الزائمر جیسی شعور اور دماغ سے متعلقہ بیماریوں کے مطالعہ میں مدد ملے گی۔منصوبے پر کام کرنے والے سینئر سائنسدان کا کہنا ہے کہ اربوں یوآن مالیت کی اس ڈیوائس سے دماغی مطالعے میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ آلہ ایک ایسی مختلف تصویر پیش کرے گا جو اس پہلے دنیا کے سامنے نہیں آسکی، یہاں تک کہ اس مشین سے روح کو دیکھنا بھی ممکنات میں شامل ہو سکتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply