khabar i hai jtnonline2

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل امن معاہدہ سے انسانی حقوق کی 10 بڑی پامالیاں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جنیوا (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) انسانی حقوق کی پامالیاں

انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنیوالے ادارے ہیمو میڈیا نے بتایا ہے کہ

صہیونی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستانہ تعلقات کے اعلان

سے خطے میں انسانی حقوق کی 10 بڑی پامالیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امارات کی بھی ’فلسطینی مقاصد سے غداری‘، محمود عباس
———————————————————————————————

میڈیارپورٹس کے مطابق ھیمو میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امارات اور

اسرائیل کے درمیان معاہدے میں اقوام متحدہ کی طرف سے جن بنیادی انسانی

حقوق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے انہیں نظرانداز کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے غرب

اردن میں ہرقسم کی یہودی آباد کاری پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر

رکھا ہے مگر امارات نے اس حوالے سے عالمی ادارے کے اصول اور مطالبے

کو نظرانداز کیا ہے۔

معاہدے میں قابض ریاست کے وجود اور تصرفات کو قبول کرلیا گیا
—————————————————————————————

معاہدے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے

کے اسٹیٹس کو تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ امارات نے غیراعلانیہ طور پر فلسطینی

علاقوں پر قابض ریاست کے وجود اور اس کے تصرفات کو قبول کرلیا ہے۔ یہ

انسانی حقوق کی ایک بڑی پامالی ہے۔ معاہدے میں فلسطینی علاقوں غرب اردن

اور القدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی روک تھام کیلئے بھی کوئی

ٹھوس لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا اور نہ ہی غزہ کا محاصرہ ختم کرنے

جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی رہائی یا حق واپسی کی کوئی ضمانت دی

گئی ہے۔

صہیونی لوٹ مار میں امارت سرمایہ کاری کی آڑ میں شامل

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ریاست کھلے عام فلسطین کے قدرتی وسائل پر قبضے اور ان کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب اس لوٹ مار میں متحدہ عرب امارات بھی سرمایہ کاری کی آڑ میں شامل ہوگیا ہے اور یہ بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔ القدس کے تاریخی اسلامی تشخص کو نظرانداز کرتے ہوئے امارات نےاسرائیل کیساتھ مذہبی اور سیاحتی پروازیں چلانے پر اتفاق کرکے انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا ارتکاب کیا ہے۔ امارات نے اسرائیلی ریاست کیساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون کے میدان میں تعاون کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف فلسطین بلکہ یمن، شام اور لیبیا میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انسانی حقوق کی پامالیاں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply