انسانوں جیسے دانتوں والی

امریکہ میں انسانوں جیسے دانتوں والی مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Spread the love

انسانوں جیسے دانتوں والی

نیویارک (جے ٹی این آن لائن نیوز) انسانوں جیسے دانتوں والی ایک مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا

پر وائرل ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مچھلی کو امریکی ریاست نارتھ

کیرولائنا کے علاقے ناگس ہیڈ میں پکڑا گیا تھا۔مچھلی کے دانتوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دنگ

کردیا اور اس کی تصویر دوروز قبل شیئر کی گئی۔اس نسل کی مچھلی غیرمعمولی نہیں بلکہ کافی عام

ہیں۔شیپ ہیڈ نامی مچھلی اس امریکی ریاست میں کافی عام ہوتی ہیں اور اسے ناتھن مارٹن نے شکار

کے دوران پکڑا تھا اور ایک فیس بک پیج پر اسے شیئر کیا۔ماہرین کے مطابق شیپ ہیڈ مچھلی

مخصوص غذا کھاتی ہے۔ان مچھلیوں کے انسانوں جیسے سامنے کے دانت اور داڑھیں ہوتی ہیں تاکہ

وہ اپنی غذا کوو کچل سکیں اور جھینگوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے تصویر

پر کافی پرمزاح تبصرے کیے۔مختلف صارفین نے لکھا ‘خلال کی ضرورت ہے، مسٹر ایڈ اپنی بتیسی

بھول گئے، میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو اتنے دانتوں کو پسند کرتے ہیں۔ صارفین نے لکھا ‘خلال

کی ضرورت ہے، مسٹر ایڈ اپنی بتیسی بھول گئے، میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو اتنے دانتوں کو

پسند کرتے ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply