Pakistan International Airlines Plane

اندرون ملک ہوائی سفر کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا

Spread the love

.اندرون ملک ہوائی سفر

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن

سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپوٹ کے مطابق این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون

ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔این سی او سی

کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی

تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ہوائی سفر ممنوع ہوگا۔

گوادر میں 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز پر بلوچستان کے ضلع گوادر میں دو ہفتوں کے لیے

مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق دو ہفتوں کے لیے مکمل

لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار 25 جولائی سے ہو گا۔ڈی سی گوادر کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ

اسٹور، پھل سبزیوں کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور پیڑول پمپس کھلے رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر گوادر کے

مطابق صرف ویکسین لگوانے والوں کو آمدورفت کی اجازت ہو گی۔

اندرون ملک ہوائی سفر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply