اندرونی و بیرونی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان، سرخرو ہونگے، وزیراعظم

اندرونی و بیرونی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان، سرخرو ہونگے، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) اندرونی و بیرونی صورتحال

وزیراعظم عمران خان نے معاشی ترقی کے لئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے

کے لئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت

خاص طور پر گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی

ترغیب دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر

صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس خطاب میں کیا، اجلاس میں ملک

میں معاشی تبدیلی کے لئے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ

لیا گیا-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا متعلقہ حکام سرمایہ

کاروں کو راغب کرنے کے لئے اصلاحات کاعمل تیز کریں، کاروبار میں آسانی

یقینی بنائیں، برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل تلاش کریں۔ بعدازاں جشن

آزادی کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا

دیتی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے علامہ اقبالؒ کے شعر پوسٹ کرتے ہوئے

کہا 14 اگست کے دن کے موقع پر میرا پیغام ملک کے نوجوانوں کے لئے یہ ہے

کہ سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم

عمران خان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا

پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، آج ہم ایمان، اتحاد، تنظیم

کی قومی ا قد ار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں، ہم نے ابھرنے کے

لئے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں، آج اندرون ملک بعض درپیش

مسائل اور خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم اپنے عزم

صمیم کی بدولت رکاوٹوں پر قابو پالیں گے-

=-،-= پاکستان کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم ایک مرتبہ پھر مضبوط تر قوم کے طور پر

ابھریں گے، معیشت کی بحالی، کرونا وبا سے نبرد آزما ہونے پر پذیرائی ملی،

ماحولیاتی تحفظ پر ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا، انہوں نے کہا اس

موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیری بھارتی

جبر میں حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے

منصفانہ کاز کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے مغربی سرحدوں

پر غیر مستحکم صورتحال پر بڑی قربانیاں دیں اور بھاری قیمت چکائی، نئے

پاکستان میں ہماری تمام تر توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہو گئی ہے، اولین ترجیح

عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ہے، حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی

کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، بلاشبہ پاکستان اللہ کا ہمارے لیے ایک

تحفہ ہے، جسے قابل فخر، خوشحالی اور پر امن بنانے کیلئے کردار ادا کرنے

کیلئے ہم پُر عزم ہیں۔

اندرونی و بیرونی صورتحال ، اندرونی و بیرونی صورتحال ، اندرونی و بیرونی صورتحال

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply