طالبان بدلیں یا نہ بدلیں لیکن دنیا بدل گئی ہے، انجیلنا جولی

طالبان بدلیں یا نہ بدلیں لیکن دنیا بدل گئی ہے، انجیلنا جولی

Spread the love

لاس اینجلس (جے ٹی این شوبز نیوز) انجیلنا جولی

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا

جولی نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے

بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے کہ طالبان بدلیں یا نہ بدلیں لیکن دنیا بدل

گئی ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میڈیا کیساتھ انٹرویو میں انجلینا جولی نے امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں

پائی جانے والی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب طالبان آخری

بار افغانستان میں اقتدار میں تھے تو انہوں نے خواتین کو گھروں میں بند رکھا

تھا، خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی تھی اور ان کی آواز کو دبایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ طالبان واقعی اب بدل گئے ہیں یا نہیں

لیکن دنیا اب ضرور بدل گئی ہے۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس نئے ٹولز اور ٹیکنالوجی موجود

ہے جس کی وجہ سے ہم عالمی سطح پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور

اس سے پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ ایک موقع

ہے کہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں جو کہ پرامید رہنے

کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنے ملک میں تشدد اور ظلم و ستم سے بچنے

کے لیے بے چین ہیں۔ ادکارہ نے کہا کہ اور ہم افغانوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ

انہیں کس طرح کی مدد کی ضرورت ہے اور ان کے پیغامات کو دنیا تک

پہنچانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انجیلنا جولی ، انجیلنا جولی ، انجیلنا جولی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply