kundali jtnonline

انتیس اگست تا 4ستمبر ستاروں کی چال، جتن کُنڈلی اور خصوصی وظیفہ

Spread the love

انتیس اگست تا 4ستمبر

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بد نظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول اور آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ یاسین کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں،

حسب توفیق صدقہ اور خیرات دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

کسی نہ کسی جگہ پر آپ سے کوئی غلطی تو ضرور ہوئی ہے، جس کی وجہ سے

اتنے اچھے وقت سے بھی فائدہ اٹھانے میں ناکام ہیں۔ اپنے حقوق العباد معاملات

خاص طور پر چیک کریں۔ اندازہ ہے کہ مسئلہ اسی جگہ پر ہے۔ بات سمجھ میں نہ

آئے تو استخارے کی مدد لیں تاکہ اصل حقیقت معلوم ہو سکے، ورنہ تو زائچہ اچھا

معاملہ ظاہر کر رہا ہے اور بحکم اللہ تعالیٰ ستاروں کا بادشاہ ان دِنوں اسمیں موجود

رہ کر بیشمار فائدے دے رہا ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

بد نظری کی کیفیت ابھی چل رہی ہے اور جب تک یہ ٹوٹے گی نہیں آپ کو اپنے

معاملات میں کوئی خاص فائدہ بھی حاصل نہیں ہو گا، اسلئے پہلے اس کے توڑنے

کا بندوست کریں۔ گوشت کا صدقہ دیں، ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں

اور گھر میں کسی کی ڈیوٹی لگا دیں کہ وہ روزانہ ایک بار سورۃ بقرہ خود پڑھے،

اِنشا اللہ اس عمل سے آپ مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بد نظری و

نحوست بھی بھاگ جائے گی۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

زحل ابھی مزید چند یوم آپ کے زائچے میں رہے گا۔ اُس وقت تک ہی مشکل ہے،

بس تھوڑا سا انتظار اور صبر سے کام لیں، غیر قانونی، غیر ضروری اور ناجائز

قسم کے رزق کے معاملے میں نہ آئیں، مخالفین سے بھی خود کو دور رکھیں۔ یاد

رہے زحل بلاوجہ کی ٹینشن دیتا ہے اور معاملات میں خرابی کا باعث بنتا ہے، اور

اس سے بچنے کا بہترین حل صدقہ ہے، دُعا بھی کرتے رہیں کیونکہ دُعا تو تقدیر

ہی بدل دیتی ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

بیکار افراد کے لئے اچھے دن شروع ہو گئے ہیں، جو لوگ عرصہ دراز سے

روزگار کی تلاش میں تھے وہ اب خوشخبری سن سکیں گے، ملازمت پیشہ افراد

کی ترقی و تبادلے کا بھی امکان ہے اور جو لوگ رہائش کی تبدیلی چاہتے ہیں وہ

بھی اپنی خواہش پوری کر سکیں گے اس کے لئے قدرتی اسباب بن جائیں گے۔

قرض سے نجات اور ضرورت کے تحت رقم بھی ہاتھ میں آئے گی۔ بیرون ملک

سے بھی واپسی کی کوشش کامیاب دکھائی دیتی ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

ستاروں کا بادشاہ مشتری زائچے میں آ گیا ہے، اس کے بڑے فائدے حاصل ہوں

گے، ویسے تو یہ عزت، دولت، شہرت تینوں معاملات میں ہر طرح کی بہتریاں ہی

دیتا ہے اور اللہ پاک کے حکم سے ان معاملات میں جس قدر بھی مشکلات ہیں وہ

بھی بھاگ جائیں گی، آپ بس اپنی نیت صاف رکھیں، اللہ سے دُعا کریں جو ہمارے

حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ صادر فرما دے، ہمیں آسانیاں برکتیں اور رحمتیں عطا

فرمائے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

جو لوگ ایک عرصے سے رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار ہیں وہ اِنشا اللہ اب اس

سے آزاد ہوں گے اور بعض کا تو من پسند جگہ رشتہ طے پا جائے گا۔ سمجھ لیں

کہ ابک بہت بڑا بوجھ سر سے اُترے گا۔ روزگار کے حصول میں بھی جو بلاک بند

تھا وہ ٹوٹ چکا ہے اب اِنشا اللہ روزگار میں روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے

کی امید دکھائی دیتی ہے۔ اس وقت ضرورت کے تحت پیسوں کا بندوبست بھی ہو

جائے گا۔

=—–= بُرج میزان =—–=

حقوق العباد کے معاملات فوری چیک کریں، آپ سے کسی جگہ کوئی غلطی ہوئی

ہے، جو سب کچھ ٹھیک ہونے کے باوجود آپ کو فائدہ نہیں مل رہا یا پھر استخارے

سے مدد لیں۔ اس وقت ستاروں کی پوزیشن تو اچھی ہے بس ذاتی طور پر فائدہ نہیں

مل رہا، توبہ کر لیں اسی سے راستے کھل جائیں گے، اس ہفتے گھریلو ٹینشن میں

اضافہ ہو سکتا ہے اور اپنوں کے ساتھ اختلافات کا اندیشہ بھی نظر انداز نہیں کیا

جا سکتا، بہتر ہے صدقہ دیں۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

جب تک اپنے معاملات ٹھیک نہیں کریں گے، صورتحال بھی خاطر خواہ بہتر نہ

ہو سکے گی، جو لوگ سچی توبہ کر لیں گے، اِنشا اللہ مستقبل میں ضرور کامیابیاں

حاصل کرتے رہیں گے۔ اولاد کے حوالے سے خاص طور پر آپ کو تاکید کی جا

رہی ہے کہ ان کے معاملے میں بالکل لاپروائی نہیں کرنی۔ ان کے ہر طرح کے

معاملے پر جس قدر ممکن ہو سکے گہری نظر رکھیں۔

=—–= بُرج قوس =—–=

آپ کو ماسوائے اپنے ان دنوں کچھ دکھائی نہیں دے رہا، آپ جو قدم اٹھا رہے ہیں

اور دل کے معاملات لے کر جس طرف چل رہے ہیں، وہ بے حد خطرناک ہے۔

حاصل ہونا تو دور کی بات ہے، نقصان کا شدید اندیشہ موجود ہے، اسلئے بار بار

وارننگ دی جا رہی ہے کہ خود کو ٹھیک کر لیں، ستاروں کی خوبصورت چال بنی

ہوئی ہے، جو آپ کو آنے والے دنوں کی نوید سنا رہی ہے، نیت صاف تو پھر سب

کچھ ٹھیک ہوتا جائیگا۔

=—–= بُرج جدی =—–=

بیماری سے نجات کا انِشا اللہ ضرور سلسلہ بنے گا اور جس بھی شخص سے خطرہ

محسوس کیا جا رہا تھا وہ بھی اب ختم ہو جائے گا، بلکہ ناراض لوگوں سے صلح

کا امکان بھی ہے۔ نوکری میں تبدیلی و رہائش وغیرہ کے معاملے بھی اب تبدیلی کا

اشارہ دے رہے ہیں۔ ان دِنوں وہ شخص بھی ساتھ دے گا جس کے بارے میں آپ

کے ذہن میں بھی نہ تھا۔ ایک طرف سے بلاک رقم کی واپسی کا امکان اور پرائز

بانڈ کی خریداری کا مشورہ بھی ہے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں فائدہ دکھائی نہیں دے رہا۔ بہتر ہے کہ

اکیلے کام کرنے پر زور دیں اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو ساتھی پر نظر رکھنا

بے حد ضروری ہے، آپ بیرون ملک جانے والے خیال دل سے نکال دیں، اور

یہاں پر کام کرنے کو ترجیح دیں، جو لوگ عدالتی امور کا شکار ہیں یا انکوائری کا

سامنا کر رہے ہیں۔ وہ انِشا اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، یہ ہفتہ مالی

مشکلات میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔

=—–= بُرج حوت =—–=

19 مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر اگر آپ کسی بھی نیک عمل کے لئے قدم اٹھائیں گے

تو اس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ کے اندر کا انسان ویسے بھی

آپ کی بہت رہنمائی کرتا ہے، مگر شاید آپ ابھی اس کی آواز سننا نہیں چاہتے۔ آپ

کو اس ہفتے دو تین اہم فیصلے بھی کرنے ہیں اور پھر ان پر عمل بھی کرنا ہے۔

مستقبل کو بدلنے کے لئے یہ بے حد ضروری ہے۔ یاری دوستی سے آج کل جتنا

دور رہیں گے، اتنا ہی بہتر ہے۔

انتیس اگست تا 4ستمبر ، انتیس اگست تا 4ستمبر ، انتیس اگست تا 4ستمبر

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں — ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply