انتہا پسندی نریندر مودی کو لے ڈوبی،کانگریس نے میدان مار لیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسلم دشمنی ،پاکستان کیخلاف زہر اگلنا اور انتہا پسندی نریندر مودی کو لے ڈوبی،بھارت میں ہونیوالے2019ء کے عام انتخابات سے قبل بی جے پی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کو ناکامی ،کانگریس نے میدان مار لیا۔ریاستی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق راجستھان،چھتیس گڑھ میں کانگریس کوبرتری حاصل ہو گئی جبکہ یہ اہم ریاستیں بی جے پی کے ہاتھوں سے نکلتی نظر آرہی ہیں۔بھارت کی پانچ ریاستوں میں ریاستی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،راجستھان،چھتیس گڑھ ،میزورام،تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں نتائج کااعلان ہوگا ،میزورام اور تلنگانہ میں مقامی سیاسی جماعتوں نے اکثریت حاصل کرلی۔ابتدائی نتائج کے مطابق تین ریاستوں میں کانگریس کو برتری حاصل ہے،پہلی دفعہ ان ریاستوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے۔راجستھان کی199نشستوں میں سے 162کے نتائج سامنے آئے ہیں جس میں کانگریس 94اور بی جے پی 65 نشستیں ملی ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply