Antonio Guterres United Nation Secretary General 84

مسئلہ کشمیر، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے، انتونیو گوتریس

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن سٹاف رپورٹر) انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے، پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئیں، دونوں فریقوں کی خواہش پر دونوں ملکوں میں امن کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے- مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیاں باعث تشویش، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد ضروری ہے۔ مزید پڑھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات

اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات ناقابل قبول ہیں، مذہبی ہم آہنگی کیلئے برداشت اور ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں قابل تعریف ہیں- ان خیالات کا اظہار اتوار کو انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا- ملاقات میں مسئلہ کشمیر ، افغان امن عمل، موسمیاتی تبدیلیوں، پانی کی تقسیم سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دفتر خارجہ میں ہوئی ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کو کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل میں پیش رفت، پاکستان میں موسمی تبدیلیوں اور سندھ طاس معاہدہ پر بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا-

افغان امن عمل کیلئے پاکستان کا کردار ضروری

ملاقات کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، عالمی امن و سلامتی پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترک خواہش اور مقصد ہے۔ دونوں مل کر چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مدد کر رہے ہیں۔ 45 لاکھ افغان مہاجرین کیلئے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان دوسرا گھر بنا ہوا ہے۔ پاکستان آج بھی 27 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کا فرض ادا کر رہا ہے۔ افغان مہاجرین کی باحفاظت واپسی پاکستان اور اقوام متحدہ کا مشترکہ مقصد ہے- عالمی طاقتیں افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو ضروری سمجھتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت میں مسائل کا واحد حل مذاکرات

انتونیوگوتریس نے کہا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حیثیت سے پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، دورے کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عالمی امن مشن میں بہت بڑا کردار ہے۔ پاکستان اور بھارت ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔ افغانستان میں امن کی بحالی میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ پاکستان اور بھارت میں مسائل کا واحد حل مذاکرات ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری انتہائی ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذکرات کا حامی ہوں، پانی کی تقسیم سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی معاہدہ موجود ہے، بھارت کیساتھ موثر ڈائیلاگ سے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، پانی تنازعے کی نہیں بلکہ امن کی وجہ ہونا چاہیئے-

بھارتی اقدام سے دنیا بری طرح متاثر ہو رہی ہے، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو این امن مشن کو دنیا کے پانچ سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنیوالے ممالک میں شامل ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ 78 پاکستانی خواتین بھی یو این امن فوجی دستوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ پاکستان بھارت میں اقلیتوں سے سلوک کو دیکھ رہا ہے۔ بھارتی متنازع شہریت بل کیخلاف ہونیوالے مظاہروں میں 25 سے زائد بیگناہ افراد بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ دنیا کو بتا رہے ہیں بھارت میں حکمران مائنڈ سیٹ کیا کر رہا ہے۔ بھارتی اقدام سے دنیا بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

بھارت کا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنا بدقسمتی، وزیر خارجہ

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت پُرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتی ہے- ہمارے امن پسندی کے پیغام کو بدقسمتی سے ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کیخلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کی طرف سے عام شہریوں کو شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 200 دن سے لاک ڈاﺅن جاری ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کیساتھ 2003ء کے فائر بندی معاہدے کو یقینی بنائے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن کو رسائی دی جائے۔ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرہ، انتونیو گوتریس

مشترکہ کانفرنس سے قبل موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے کوئی ملک محفوظ نہیں، ترقی کے حصول میں دنیا کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے، پائیدارترقیاتی اہداف کا حصول تمام ممالک اور اقوام کیلئے اہم ہے، عالمی رہنماء موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مل کرکام کریں- ترقیاتی اہداف کیلئے کاوشوں اور کام کو تیز کرنا ہوگا۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تقریب سے خطاب میرے لئے اعزازہے، تعلیم معیشت اور برابری ترقی کیلئے اہم ہے، غربت کا خاتمہ پاکستان کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے، ہمارامشترکہ وژن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اورپائیدارترقی ہے-

ماحولیاتی تبدیلی میں ہمیں ایمرجنسی کا سامنا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

کامیاب جوان ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ ہے، سب کیلئے صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے وژن سے بہت متاثرہوں، ماحولیاتی تبدیلی میں ہمیں ایمرجنسی صورت حال کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے کوئی ملک محفوظ نہیں- پاکستان کو صحت سمیت مختلف شعبوں میں چیلنجز درپیش ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے معاملات میں ہم ابھی ٹریک پرنہیں- بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا خیرمقدم کرتاہوں، ترقیاتی اہداف کیلئے مشترکہ کاوشوں اور کام کو تیز کرنا ہوگا- موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان میں80 فیصد پانی زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی احمقانہ جنگ

انتونیو گوتریس

Leave a Reply