لابی یا کاروباری مفاد

انتقامی جذبہ نہیں رکھتا،کرپٹ عناصر کے سامنے نہیں جھکوں گا، عمران خان

Spread the love

انتقامی جذبہ نہیں رکھتا

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف

ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور وہ ایسے عناصر کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے ،اس حوالے

سے تحریک انصاف کا منشور اور ان کی پالیسیاں بہت واضح ہیں ،اپوزیشن قانون سازی کے لئے

مثبت تعاون کرے تو حکومت بھی دو قدم آگے بڑھے گی لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم ان کی کرپشن پر

پردہ ڈالتے ہوئے انہیں این آر او دے دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر

بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں

پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث سمیت اہم پارلیمانی امور زیر بحث آئے خاص طور پر مشیر پارلیمانی امور

نے 14 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا جس میں حکومت اور

اپوزیشن کی تعداد برابر ہے اور اس کا مقصد قانون سازی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور وسیع

تر قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے کمیٹی کے

قیام کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ساتھ انہوں نے واضح کر دیا کہ اہم قومی امور پر بات چیت اچھی بات

ہے کسی کے خلاف انتقامی جذبہ نہیں رکھتے لیکن کرپٹ عناصر کو کسی طور پر ریلیف دینے کے

حق میں نہیں ہیں،کیونکہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا مقصد کرپشن کا خاتمہ بنایا ہوہے لیکن

کرپٹ مافیا ہر جگہ موجود ہے اور اپنی طاقت کے بل بوتے پر انصاف کے نظام پر بھی یہ لوگ

حاوی ہونا چاہتے ہیں اسی لئے ہم انتخابی اصلاحات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اصلاحات

چاہتے ہیں تا کہ ہر ادارہ آزادی اور خود مختاری سے کام کر سکے . وزیراعظم عمران خان نے کہا

ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے

کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سے

وزیراعظم کو آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف

انتخابات کا راستہ ہے، دونوں ایوانوں میں اس پراسس پر قوم کی نظریں ہیں، انتخابی دھاندلی کو پہلی

بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے

درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم اور کورونا کے حوالے سے

اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم اور کورونا چیلنجز

سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے بل کیٹس فاونڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے

اقدامات کو سراہا۔وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد نے

ملاقات کی اور کراچی میں پانی کی فراہمی ، بجلی کی بندش اورمردم شماری 2022میں کرانے سے

متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد

مقبول صدیقی نے کی۔ وزیراعظم سے کراچی ترقیاتی پیکج کے نفاذ پر گفتگو سمیت کراچی میں پانی

سپلائی، بجلی کی بندش اور شہری مسائل پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات کے دوران مردم شماری 2022

میں کرانے کے متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی اور مردم شماری کے نتائج ، 2023کے انتخابات کے

انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے حیدرآباد میں

یونیورسٹی کے قیام اور سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں پر بھی گفتگو کی، اس دوران کراچی

کے رہائشی افراد کے ساتھ سندھ حکومت کا امتیازی رویہ بھی زیر غور رہا۔وزیراعظم سے ملاقات

کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہاکہ وزیراعظم سے

ملاقات کے دوران کراچی میں صنعتوں کی گیس لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم کی توجہ دلائی،وزیراعظم

نے بتایا کہ وہ گیس لوڈ شیڈنگ کے حل کے لیے کیا کوشش کررہے ہیں۔فیصل سبزواری نے کہا کہ

تنخواہ دار طبقے پر جو ٹیکس عائد کیے گئے وزیراعظم نے انہیں ہٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے،

وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات کی جس میں مشیرِ تجارت و سرمایہ

کاری عبدالرزاق دا¶د، معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ارکانِ قومی اسمبلی

عاصم نذیر، رضا نصراللّہ گھمن، خرم شہزاد اور صنعت کار شاہد نذیر شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی

سیاسی صورتحال، بجٹ میں عوام کے ریلیف اور صنعتوں کی سہولت و ترقی کیلئے شامل اقدامات

پر گفتگو ہوئی . عاصم نذیر نے وزیرِ اعظم کو ٹیکسائل شعبے سے متعلقہ معاملات، خصوصا موجود

حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کے شعبہ جات کا فروغ اور ترقی، برآمدات میں شعبے

کا کردار سے متعلق تفصیلی بریف کیا۔ شعبے کی مزید بہتری و فروغ کے حوالے سے حل طلب

معاملات اور تجاویز بھی وزیر اعظم کو پیش کیں۔

انتقامی جذبہ نہیں رکھتا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply