0

انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی اجازت،پنجاب کی بعض وزارتیں ختم کرنے کی تجویزپیش،ایماندار افسروں کی تلاش شروع

Spread the love

وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی اجازت ملنے کے بعد صوبائی حکومت نے اعلی سرکاری افسروں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں، صوبائی حکومت نے تمام وزارتوں کے انتظامی ڈھانچے اورخدوخال کا ازسر نو جائزہ لیا ہے اور بعض وزارتیں ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زراعت اور خوراک کی وزارت دو کی بجائے ایک کرنے کی تجویز دی گئی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت بلدیات میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔آئی ٹی کی وزارت تعلیم کے ساتھ جوڑنے، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے محکموں کو ایک وزارت کے ماتحت کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے سینئر سیکرٹریز کے اختیارات میں توسیع کے ذریعے انتظامی ڈھانچہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے اور صوبائی حکومت تجربہ کار،کرپشن سے پاک اور اہلیت کے حامل افسران تلاش کر رہی ہے۔پنجاب کے انتظامی ڈھانچہ کی تبدیلی کا باقاعدہ فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہوگا اور منظوری کے بعد ڈھانچہ کی تبدیلی کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کر کے قانونی شکل دی جائے گی۔

Leave a Reply