انتظار قتل کیس

انتظار قتل کیس، 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت،5 کوعمرقیدکی سزا

Spread the love

انتظار قتل کیس

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں اینٹی کار

لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) کے پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار احمد کے

قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں اے سی ایل سی پولیس اہکاروں

کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار احمد کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو پولیس

اہکاروں کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید سنادی۔عدالت کی جانب سے جن دو ملزمان کو سزائے

موت سنائی گئی ہے ان میں بلال اور دانیال شامل ہیں۔عدالت نے 5 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی

ہے اور پانچوں ملزمان پردو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے ایک پولیس اہلکار

غلام عباس کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔عدالت کی جانب سے جن دو ملزمان کو سزائے موت

سنائی گئی ہے ان میں بلال اور دانیال شامل ہیں۔عدالت نے 5 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے

اور پانچوں ملزمان پردو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے ایک پولیس اہلکار غلام

عباس کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply