انارکلی میں بم دھماکہ
Spread the love

انارکلی میں بم دھماکہ

لاہور (جے ٹی این پی کے) لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں

بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے ، دھماکے سے6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ ، گاڑیوں

میں بھی آگ گئی،۔لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب

لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور

اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی

اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے 3خواتین

سمیت28افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 10کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ابتدا میں پولیس اور

دیگر اداروں کی جانب سے دھماکے کو سلنڈر دھماکہ کہا جاتا رہا مگر تفتیش کے بعد بات سامنے آئی

کہ دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے،اطلاع ملنے پر حساس ادارے کی ٹیمیں ، رینجرز،

پولیس ، سی ٹی ڈی ، بم ڈسپوزل کا عملہ ا وردیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، شہریوں

نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال میں منتقل کرنا

شروع کر دیا، حساس ادارے کی سپیشل آپریشنل ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر کسی

بھی غیر متعلقہ شخص کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا اورجائے وقوعہ کوبند کر دیا گیا۔

انارکلی میں بم دھماکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: