ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؑ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؑ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ام المومنین خدیجة الکبریٰ ؑ

ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰؑ کا یوم وصال آج 23 اپریل جمعة المبارک

بمطابق 10 رمضان المبارک عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے

میں ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام و خطیب حضرات ام المومنین حضرت

خدیجة الکبریٰ کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ

امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جن سے ممتاز علماء کرام و ذاکرین

خطاب کریں گے۔

=–= ایسی ہی مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )

حضرت حضرت خدیجة الکبریٰ حضور سرور کائنات کی دیگر ازواج مطہرات

کے مقابلہ میں سب سے زیادہ قریب تھیں۔ سب سے پہلے نبی کریمْ نے جس خاتون

سے نکاح فرمایا وہ سیدہ حضرت خدیجة الکبریٰ تھیں۔ آپ کے نکاح خواں خضرت

ابو طالب علیہ السلام تھے- حضور کی رفاقت میں25 برس گزارنے کے بعد ام

المومینن حضرت خدیجہ الکبریٰ 10 رمضان المبارک کو65 برس کی عمر میں

وفات پا گئیں۔ حضورپاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود قبر میں اتر کرآپ کو

دفن کیا۔

ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؑ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سیدہ خدیجةؓ کی سیرت و کردارخواتین کیلئے مشعل راہ ہے، سیدہ خدیجة الکبری ؓ

محسنہ اسلام ہیں، آپؓ کا سارا مال و دولت اسلام کی تبلیغ و آبیاری کیلئے کام آیا،

امہ المومنین حضرت خدیجة الکبریؓ نے تبلیغ اسلام کیلئے گرانقدر خدمات انجام

دیں۔ خدیجة الکبری ؓکی دولت نے اسلام کی جڑوں کو مضبوط کیا اور واضح طور

پر رسول اکرمْ نے یہ بات کہی کہ حضرت خدیجة الکبریؓ نے اسوقت ابتدائی دور

میں اسلام کی خدمت کی جب مشکلات کا وقت تھا اور میرے شانہ بشانہ خدیجة

الکبریؓ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ آپؓ کی رحلت کے بعد رسول

اکرم نے آپ کو شدت سے یاد کیا اور کہا کرتے، خدیجة الکبریؓ میری ہمدرد ساتھی

تھیں۔

ام المومنین خدیجة الکبریٰ ؑ

Leave a Reply