Kuwait's Emir Sheikh Nawaf al-Ahmad al-Sabah

امیر کویت نے نئی حکومت کے قیام کا فرمان جاری کر دیا

Spread the love

کویت سٹی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) امیر کویت نئی حکومت

امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے نئی کابینہ کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے وزراء کے نام منظوری کیلیے پیش

کیے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویتی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ پہلی بار

ملک میں دو نئی وزارتیں قائم کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک فروغ تفریحات اور

دوسری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن افیئرز کی وزارت ہے۔ الحمد الصباح

نے بیان میں مزید کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن امور کی وزارت آئندہ

مرحلے میں کویت میں سائبر سیکیورٹی کے استحکام اور الیکٹرانک بنیادی ڈھانچہ

جدید خطوط پر استوار کریگی، ای گورنمنٹ خدمات کا معیار بلند کریگی۔ سمارٹ

سروسز کو فروغ دیگی اور مواصلاتی شعبے کو جدید تر بنائے گی۔ یاد رہے

کویتی کابینہ میں وزیر خارجہ احمد ناصرالصباح، وزیر خزانہ خلیفہ حمادہ اور

وزیر تیل محمد عبدالطیف الفارس کو نئی کابینہ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

==-== کویت میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال پر جرمانہ بڑھا دیا گیا
——————————————————————————–

کویت میں دوران ڈرائیونگ موبائل فونز استعمال کرنیوالوں کیلئے جرمانوں میں

اضافہ کرنے کی تجویزپیش، جرمانہ 75 دینار تک کردیا جائیگا، وزارت داخلہ کی

جانب سے سخت سزائیں دی جائیں گی، سرکاری اعداد و شمار میں پچھلے کچھ

عرصے میں غیر ذمہ دارانہ انداز میں گاڑی چلانے کی 20880، دوران ڈرائیونگ

موبائل فون استعمال کرنے کی 290062 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ایک

لمبے عرصے کے دوران ملک میں کئی ماہ تک جاری رہنے والے کرفیو کے

دوران گزشتہ سال جس میں سڑک کے استعمال کی شرح اور خلاف ورزیوں و

ٹریفک حادثات کی رجسٹریشن میں کمی واقع ہوئی، اس کے باوجود اتنی خلاف

ورزیاں تشویشناک ہیں-

==-== موبائل فون استعمال کرنیوالوں کی نگرانی کا طریقہ موجود، کویتی حکام

وزارت داخلہ کا کہنا ہے ہمارے پاس موبائل فون استعمال کرنیوالوں کی نگرانی

کرنے کے ایک سے زائد طریقے موجود ہیں، چاہے وہ سڑکوں پر تعینات گشت

کے ذریعہ روکے جائیں یا کیمروں سے ان کی نگرانی کی جائے، ایسی صورت

میں جب کوئی بھی شہری یا غیر ملکی ویڈیو پوسٹ کرتا ہے اور اسے سوشل نیٹ

ورکنگ سائٹس پر دیکھا جاتا ہے کہ وہ گاڑی چلا رہا ہے تو وہ فوری طلب کر لیا

جائیگا اور اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی-

=—= یہ بھی پڑھیں: کویت آنیوالے کو 2، جانیوالے فضائی مسافر کو3 دینار ٹیکس دینا ہو گا

حکام نے عوام سے مطالبہ کیا کہ جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس کی

فوری تصویر بنائیں، واٹس ایپ کے ذریعے ٹریفک کے جنرل ڈائریکٹر کو بھیجیں

تاکہ خلاف ورزی کرنیوالے کیخلاف ضروری قانونی اقدامات اٹھائے جا سکیں،

نئے ٹریفک بل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جو قومی اسمبلی میں خلاف ورزی

کرنیوالوں کیخلاف پیش کیا گیا ہے، اب تک چونکہ فون کے استعمال کی خلاف

ورزی کا جرمانہ 5 دینار سے زیادہ نہیں تھا اور یہ ہی اس مسئلے کے حل میں

اصل رکاوٹ بن رہا ہے لہذا اس نئے قانون میں جرمانہ تقریبا 75 دینار تک کرنے

کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امیر کویت نئی حکومت

Leave a Reply