248

امیر مقام کا مراد سعید کوایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے تحریک انصاف کے

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کوبذریعہ وکیل ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

بھجوا دیا،۔ جمعہ کو امیر مقام کی جا نب سے وکلا ء کے ذر یعے بھیجے جا نے والے

نو ٹس میں کہا گیا ہے وفاقی وزیر کی جا نب سے خیبرپختونخوامیں ایک شاہراہ الپوری بشام روڈ

N-90کے تعمیرکے سلسلے میں لگا ئے جا نے والے الزا مات سراسرجھوٹ،من گھڑت اور

بے بنیادہیں، اس جھوٹ کے ذریعے ہمارے موکل کی ساکھ کوملکی اورغیرملکی سطح پر نقصان

پہنچانے کی کوشش کی گئی،نوٹس وصولی کرنے کے دن سے مرادسعید 15دنوں کے اندراندر

بذریعہ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاپر معافی مانگیں اورمزیدایسے الزا مات عا ئد کر نا بند کر یں،

بصورت دیگر آ پ کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لاتے ہوئے قانون کی مجازعدالت میں

مقدمہ درج کر وا یا جا ئے گا،ہمارے موکل کی جانب سے بھی اخراجات اداکرنے کے آپ ہی ذمہ دارہونگے۔

Leave a Reply