Ameer e Qater jtn online

امیر قطر کامیاب دورہ پاکستان کے بعد وطن پہنچ گئے

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے اتوار

کو ایوان صدرمیں ملاقات کی۔ ملاقات وسیع البنیاد مذاکرات گرمجوشی اورخوش

گوارماحول میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی ایشوز کا احاطہ کیا گیا۔

صدر مملکت نے امیر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے

قطر توانائی، سیاحت، شہری ہوابانی اورتعمیرات کے شعبوں میں بڑی کامیابیاں

حاصل کیں۔ صدر مملکت نے عالمی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے قطر کی

کوششوں کی تعریف کی۔ کراچی اورحمد پورٹ کے درمیان براہ راست رسائی

کے قیام کے بعد قطرکو پاکستانی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ کا حوالہ دیتے

ہوئے صدرمملکت نے قطر اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارتی روابط میں

اضافہ اور قطر کو پاکستانی برآمدات متنوع بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔

ISLAMABAD: President Dr. Arif Alvi in a meeting with Amir of Qatar HH Sheikh Tamim bin Hamad al Thani at Aiwan-e-Sadr.

صدرمملکت نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری میں اضافہ

کی استعداد اورقطر میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگارکے زیادہ مواقع کے

امکانات پربھی زوردیا۔ صدرمملکت نے افغانستان میں امن اورمفاہمت کو فروغ

دینے میں قطرکی کوششوں کو سراہا اورکہا یہ علاقائی امن کیلئے قابل غور اور

اعلیٰ خدمات ہیں۔ امیرقطرنے دورہ پاکستان کی دعوت اور اپنے ساتھ آنیوالے وفد

کی گرمجوش میزبانی پر پاکستان کی حکومت اورقیادت کا شکریہ اداکیا۔

ISLAMABAD: Amir of Qatar HH Sheikh Tamim bin Hamad al Thani being presented a bouquet by children at Aiwan-e-Sadr

امیرقطرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

کیا۔ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے اہم اقتصادی شعبہ کومزید مضبوط

بنانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے امیرقطرنے پاکستان میں توانائی کے شعبہ

میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اورپاکستان سے اشیائے خوراک کی درآمد میں اضافہ

میں اپنی گہری دلچسپی کااظہارکیا۔ امیرقطرنے پاکستان میں سیاحت کے شعبہ کی

استعداد میں بہتری کیلئے اس شعبے میں قطر کی سرمایہ کاری، تکنیکی معاونت

اورمیزبانی کی صنعت میں تعاون کی پیش کش کی۔ پاکستان سے افرادی قوت کو

روزگاردینے کی رفتارپراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے امیرقطرنے پاکستان سے

مزید افرادی قوت اورتربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکاروں کی درآمد کی خواہش کا

اظہار کیا۔

Rawalpindi: Amir of Qatar HH Sheikh Tamim bin Hamad al Thani Being Briefed by the Pakistan Air force Officials About the JF-17 Thunder Aircraft at the Nur khan Airbase.

افغان امن مزاکرات میں پیش رفت کا مشاہدہ کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے

علاقائی امن اوراستحکام کیلئے قریبی کام کرنے سے اتفاق کیا۔ امیرقطر شیخ تمیم

بن حمد الثانی کو پاکستان اورقطر کے درمیان برادرانہ اوردوستانہ تعلقات کو

فروغ دینے کی کوششوں پر ایک خصوصی تقریب میں ملک کے اعلیٰ ترین سول

اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازاگیا۔ پاکستان کے دیرینہ برادر ملک قطر کے

امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے

اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ اس حوالے

سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ

صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، گورنر پنجاب چوہدری محمد

سرور، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر بحری امور

علی زیدی، وزیراعظم کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے

معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر وزرا، اراکین اسمبلی، اعلی سول و

فوجی حکام نے شرکت کی۔ قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی صدر

Rawalpindi: Amir of Qatar HH Sheikh Tamim Bin Hamad al Thani Being Seen off by Special Assistant to PM on Overseas Pakistanis Syed Zulfiqar Abbas Bukhari at the Nur khan Airbase.

مملکت سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچے تو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے

معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی لباس پہنے بچوں نے امیر قطر کو

پھول پیش کئے۔ ایوان صدر میں دونوں رہنمائوں کے درمیان وفود کی سطح پر

ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی بعد ازاںا

میر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرکے قطر ایئرویز کے

طیارے پر واپس وطن روانہ ہو گئے، نورخان ائیربیس پر انھیں اعلی حکام نے

الوداع کہا۔ اس سے پہلے شیخ تمیم بن حمد الثانی جب نورخان ائیربیس پہنچے تو
——————————————————
امیرقطراورعمران خان کا ایک دوسرے کیلئے تحائف
——————————————————
انھیں پاک فضائیہ کے سینئر افسران نے پاکستان میں تیار کردہ تربیتی مشاق

طیارے اور لڑاکا طیارے جے ایف تھنڈر 17 پر بریفنگ دی۔ شیخ تمیم بن حمد

الثانی نے جے ایف 17 طیارے کے کاک پٹ کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے بعد اس

کی کارکردگی کو سراہا۔ وطن پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم حمد الثانی نے اپنے

دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان برادر اسلامی ملک ہی نہیں ہمارا

دوسرا گھر بھی ہے، دونوں ممالک کے مابین انتہائی گہرے تعلقات ہیں ،دونوں

ممالک باہمی تعاون سے نہ صرف اپنے مسائل بلکہ اسلامی دنیا کو درپیش مسائل

کے حل کے بھی خواہاں ہیں، پاکستان سے طے پانے والی مختلف شعبوں کی

یادداشتوں اور معاہدوں پر جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا.

Leave a Reply