khabar i hai jtnonline2

انتہائی امیر انسانوں، بڑے بڑے بینکوں سے متعلق ہوش رباء انکشافات

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن، واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے رپورٹ) امیر انسان بڑے بینک

بین الاقوامی سطح پر کام کرنیوالی ترقیاتی تنظیم آکسفیم کے ایک مطالعاتی جائزے

میں کہا گیا ہے کہ انسان جتنے زیادہ امیر ہوتے ہیں، اتنے ہی ان کے رویے اور

فیصلے ماحول دشمن بھی ہو جاتے ہیں

-،-سیاستدان کامیاب اور ناکام انسانوں میں تقسیم کا سبب

آکسفیم جرمنی کی سماجی عدم مساوات کی تجزیہ کار ایلن ایہمکے نے الزام

لگایا کہ سیاستدان مسلسل اقتصادی ترقی کے وعدے کرتے ہوئے ایسے قدامات

کرتے ہیں، جو دنیا کو معاشی طور پر کامیاب اور ناکام انسانوں میں تقسیم کر

دینے کا سبب بنتے ہیں۔

-،-امراء نے آلودگی میں غرباء سے زیادہ اضافہ کیا، رپورٹ

مطالعاتی جائزے کے مطابق یہ بات ان تریسٹھ ملین انسانوں کے حوالے سے

سامنے آئی، جن کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ ایسے انسان

1990ء سے لے کر 2015ء تک کے عرصے میں فضا میں اس سے بھی دو گنا

زیادہ ماحول دشمن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کی وجہ بنے، جتنی کہ

عالمی آبادی کے غربت کے شکار نصف حصے کی وجہ سے فضا میں پہنچی۔

-،-بڑے بڑے بینک بنے عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کا سبب

امریکی وزارت خزانہ کی خفیہ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ بین الاقوامی

سطح پر کام کرنیوالے بہت سے بڑے بڑے بینک اپنی ناقص کارکردگی اور

لاپروائی کے باعث عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے۔ یہ انکشاف

صحافیوں کے ایک انٹرنیشنل نیٹ ورک کی طرف سے کی گئی طویل چھان بین

کے بعد ممکن ہوا۔ ان بینکوں میں جرمنی کے ڈوئچے بینک جیسے مالیاتی ادارے

بھی شامل ہیں۔

-،-بینک کسٹمرز میں مافیا ارکان بھی شامل ہیں، امریکہ محکمہ وزارت خزانہ

ان خفیہ امریکی دستاویزات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے بینک کئی

برسوں تک انتہائی پرخطر سمجھے جانیوالے گاہکوں کیساتھ مالیاتی لین دین

کرتے رہے اور انہیں یہ احساس ہی نہ ہوا کہ وہ اربوں مالیت کی منی لانڈرنگ

کو ممکن بنا رہے تھے۔ ایسے گاہکوں میں مافیا ارکان بھی شامل تھے، مالیاتی

دھوکے باز اور ایسی سرکردہ شخصیات بھی جن پر پابندیاں لگی ہوئی تھیں۔

-،-یہ بھی پڑھیں : امریکی سپریم کورٹ کا سوڈان کو 6 ارب ڈالر ہرجانے کا بڑا جھٹکا

———————–

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امیر انسان بڑے بینک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply