امیرقطراورعمران خان کا ایک دوسرے کیلئے تحائف

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے وزیراعظم عمران

خان کو قطری فٹبال ٹیم کی شرٹ کا تحفہ دیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی دو

روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں جہاں وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقاتوں کے

دوران انہوں نے وزیراعظم کو شرٹ کا تحفہ دیا۔ امیر قطر نے وزیراعظم عمران

خان کو قطری فٹبال ٹیم کی شرٹ تحفے میں دی جس کی پچھلی طرف عمران خان

کا نام لکھا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قطری مہمان کو اپنے آٹوگراف والا

کرکٹ بیٹ تحفے میں دیا۔ یاد رہے امیر قطر کے دورے میں پاکستان اور قطر کے

درمیان تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

تحفے

Leave a Reply