LOC, Army Chief General Qamer Javed Bajwa Address to Army men. 0

امن کی بہترصورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچنے چاہئیں، پاکستان مخالف ہر سازش ناکام بنا دینگے،جنرل باجوہ

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے مخالف ایجنسیوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں،مربوط قومی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشنز جاری اور استحکام لایا جا رہا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن وامان کی بہتر صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمرجاوید کی زیرصدارت پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں 218ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی۔ جس میں جیو سٹرٹیجک صورتحال اورسکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں علاقائی امن باالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔کورکمانڈرکانفرنس میں کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری پر سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اورمقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پربھارتی مظالم بھی زیربحث لائے گئے۔ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشنز جاری ہیں، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی بہتر صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں۔آرمی چیف نے کہاکہ ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پربھرپورتوجہ ہے اوررپاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنائینگے،اجلاس کے شرکا ء نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،کور کمانڈرز نے ملک کی اندرونی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے اٹھائے جانیوالے اقدامات بشمول افغان مصالحتی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a Reply