امن و امان کی خراب صورتحال پر وزیراعلی سندھ برہم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے دیگر واقعات پر تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر صورت قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اکٹھے ہو رہے ہیں اور ہم چھپ کر بیٹھ گئے ہیں، یہ صورتحال تشویشناک ہے، یہ کیوں کنڑول نہیں ہو رہا ہے؟’مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ‘ضلع جنوبی میں زیادہ واقعات ہوئے ہیں، شدید افسوس ہے کہ پولیس کیا کر رہی ہے؟’ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘امن وامان کی صورتحال کیلئے تمام اداروں کو خودمختاری دی، لیکن نتائج اچھے نہیں مل رہے، مجھے ہر صورت شہریوں کا تحفظ چاہیے۔
وزیراعلی سندھ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply