افغان امن مصالحتی عمل کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان نے دبئی میں ہونیوالے افغان امن مذاکرات کا خیرمقدم کر تے ہو ئے کہا ہے پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کیلئے پرعزم ہے، امید ہے مذاکرات افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ کرینگے ۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا افغان امن مذاکرات متحدہ عرب امارات میں ہو رہے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کیلئے پرعزم ہے، ہم عالمی برادری اور دیگر فریقین کی طرح افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اور پاکستان امید کرتا ہے یہ مذاکرات افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ کریں گے،ڈاکٹر محمد فیصل نے خواہش ظاہر کی کہ مذا کرات خطے میں امن لانے کا باعث بنیں گے۔یہ ٹوئٹ انہوں نیمتحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں مذاکرات سے قبل کیا اور کہاامید ہے خطے میں امن قائم ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو طالبان کیساتھ مذاکرات میں تعاون کی در خو ا ست کیلئے لکھے گئے خط کے دوہفتوں بعد وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور افغان طالبان مذاکرات میں سہولت کاری فراہم کرنے کی تصدیق کی تھی۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر (17 دسمبر) سے امریکہ طالبان مذاکرات کے آغاز کے بارے میں بتایا تھا، گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے تعاون مانگا گیا تھا جس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا تھا ہم افغانستان میں امن لانے کیلئے خلوص کے ساتھ پوری کوشش کریں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply