امن مذاکرات یا جنگ،افغان طالبان کے پاس دو نوں آپشن کھلے ہیں،امریکہ

Spread the love

افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا عنقریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔زلمے خلیل زاد نے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات پرآمادہ ہوں تو ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے اور اگر وہ لڑائی چاہتے ہیں تو ہم بھی لڑائی کے لیے تیار ہیں۔ادھر وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے فوج کی واپسی کیلئے پینٹا گون کو ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔

Leave a Reply