امسال شدید گرمی،سیلاب کا خطرہ زیادہ

Spread the love

چیئرمین پاکستان فلڈ کنٹرول احمد کمال نے کہا ہے رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑے گی، سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کمیٹی سے رابطے میں ہیں ، مو سمیا تی تبدیلی کرہ ارض کے نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے۔ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آ رہی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک یہ اتفاق کرتے ہیں موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جو کرہ ارض کے نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے۔رواں برس موسم سرما گزشتہ 15برسوں میں سب سے زیادہ شدید ہے، کئی علاقوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی ہے، اگر رواں برس اسی شدت کی گرمی پڑی جس شدت کی سردی ہے تو پہاڑوں پر سے بڑی مقدار میں برف پگھل سکتی ہے۔ اگر چہ پاکستان میں قابل استعمال پانی جمع کرنے کےلئے بنائے گئے دونوں بڑے ڈیم خالی ہیں لیکن اس کے باوجود دریا ﺅ ں میں پانی میں غیر معمولی اضافہ کے نتیجے میں سیلابوں کا خطرہ نسبتا زیادہ ہے۔

Leave a Reply