0

امریکی کانگریس کی دونوں پارٹیاں حکومتی شٹ ڈاﺅن کو ختم کرنے پر متفق

Spread the love

کیپٹل ہل میں بدھ کے روز ڈرامائی طور پر کانگریس کے دونوں جماعتوں کے لیڈر حکومتی شٹ ڈاﺅن کوبہر صورت ختم کرنے پر متفق ہوتے دکھائی دئیے ۔ اس انڈر سٹینڈنگ کے نتیجے میں آج جمعرات کو عارضی اخراجات کا بل منظور اور حکومتی شٹ ڈاﺅن ختم ہو جائے گا ، کیپٹل ہل کے ذرائع کے مطابق نئے بل میں صدر ٹرمپ کی خواہش کے برعکس میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلئے پا نچ ارب ستر کروڈ ڈالر کا فنڈ شامل نہیں ہوگا۔ ملک کو بحران سے بچانے کےلئے ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں حکومتی ریپبلکن پارٹی کے ارکان صدر ٹرمپ کے مطالبے کو نظر انداز کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔ اطلاع کے مطابق سینیٹر مچ مکونیل اور چک شوم کے درمیان سمجھوتہ طے پایا ہے جس کے تحت پہلا بل نامنظور ہونے کے بعد آج جمعرات کو سینیٹ میں متبادل عارضی اخراجات کا بل پیش کر کے منظور کر لیا جائےگا ، اس عا ر ضی بل کے ذریعے آٹھ فروری تک حکومتی فنڈ میسر آ جائیں گے اور وقتی طور پر شٹ ڈاﺅن ختم ہو جائے گی۔

Leave a Reply