European-Union

امریکی پابندی ناقابل قبول ہے، یورپی یونین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی پابندی ناقابل قبول

برسلز (جے ٹٰ این آن لائن نیوز )یورپین یونین نے امریکہ کی جانب سے انٹرنیشنل

کرمنل کورٹ(آئی سی سی)کے عملے پر پابندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے

اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ

اپنے ایک بیان میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ بین

الاقوامی فوجداری عدالت نے دنیا کے کچھ خوفناک جرائم کے متاثرین کو انصاف

فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کی آزادی اور غیر جانبداری عدالت کے کام

کی اہم خصوصیات ہیں جو اس کے فیصلوں کے جواز کے لئے بنیادی حیثیت

رکھتی ہیں۔جوزپ بوریل نے نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے اس کے

پراسیکیوٹر سمیت 2 رکنی عملے کے خلاف اعلان کردہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ یہ

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

ایسا قدم ہے جس کی نظیر نہیں ملتی اور جو عدالتی کاروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے

کے مترادف ہے۔یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ آئی سی سی کو

بیرونی مداخلت سے آزاد رہتے ہوئے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنے

کے قابل ہونا چاہئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اس حوالے سے اپنے موقف پر

نظرثانی کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ یورپین یونین

روم اسٹیٹیوٹ کی آفاقیت اور آئی سی سی کی حمایت کے فیصلے پر اٹل ہے۔ ہم

انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور فوجداری انصاف کے بین الاقوامی نظام

کو مجروح کرنے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کی حمایت نہیں

کرینگے۔

امریکی پابندی ناقابل قبول

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply