65

امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے ایران اور یورپ میں نیا تجارتی سسٹم فعال

Spread the love

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ اور ایران نے ایک پیچیدہ بارٹر سسٹم کے تحت اپنا پہلا لین دین مکمل کر لیا ہے۔ اِنسٹیکس (INSTEX) نامی یہ نیا سسٹم امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے تحت ایران یورپ سے طبی آلات درآمد کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ نیا نظام جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی مشاورت سے بنایا گیا ہے اور جلد ہی ایران کے ساتھ کئی نئے کاروباری معاہدے بھی کیے جائیں گے۔ اس نئے نظام سے کم از کم جزوی تجارت کو قائم رکھا جائے گا تاکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقرار رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں