0

امریکی پابندیاں،ایرانی حکومت کا تیل کی برآمد میں مشکلات کا اعتراف

Spread the love

ایرانی حکومت نے امریکہ کی طرف سے عائد معاشی پابندیوں کے نتیجے میں تیل کی برآمد میں مشکلات کا اعتراف کیا ہے۔ایرانی بجٹ اور پلاننگ کمیٹی کے چیئرمین محمد باقر بو بخت کاکہنا ہے تہران کو تیل کی برآمد میں درپیش مشکلات مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں،حقیقی بحران کا سامنا اور تخمینے سے ہٹ کر ریاست کے عمو می بجٹ میں خسارہ بڑھتا جارہا ہے جس کا بڑا سبب امریکی پابندیاں ہیں۔ ایران کا رواں سال کا بجٹ تیل کی یومیہ 24 لاکھ 10 ہزار بیرل کی نکاسی کی بنیاد پر رکھا گیا تھا مگر ہم مطلوب ہدف کے مطابق تیل درآمد نہیںپا رہے ہیں بلکہ یہ نصف سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہے،تیل کی برآمد کےساتھ ساتھ دوسری مشکلات کا بھی سامنا ہے جن میں فضائی اور بحری مال برداری،آئل ٹینکروں کا عدم تحفظ اور دیگر ممالک کےساتھ کاروبار میں رکاوٹیں شامل ہیں ،تاہم خوددار قوم کی حیثیت سے ہمیں ہر صورت میں ان پابندیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ایران جس طرح کے اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

Leave a Reply