امریکی ٹی وی چینل کا ایک آپریشن میں حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی

جنس حکام نے ایک آپریشن میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن

لادن کو ہلاک کردیا ہے۔امریکی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی انتظامیہ نے حال

ہی میں کہا تھا کہ اس کے پاس حمزہ بن لادن کی وفات کے ٹھوس ثبوت موجود

ہیں۔ تین امریکی حکام نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پربتایا کہ بن لادن

کے متوقع جانشین حمزہ بن لادن ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم حمزہ کی ہلاکت کی تاریخ

اور جگہ کے بارے میں کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔خیال کیا جاتا

ہے کہ حمزہ بن لادن 1989ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد اسامہ بن لادن 1996ء کو

افغانستان چلے گئے تھے۔مارچ 2019ء کو امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے

جاری کردہ ایک بیان میں حمزہ بن لادن کی گرفتاری یا اس کے بارے میں

معلومات فراہم کرنے پر ایک ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا

تھا کہ حمزہ نے انٹرنیٹ پرامریکا پرحملوں کی دھمکی دی تھی۔ حمزہ کا کہنا تھا

کہ وہ 2011 کو ایبٹ آباد میں اپنے والد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کابدلہ لینا چاہتے

ہیں۔حمزہ کے اصل ٹھکانے کے بارے میں ماضی میں بہت سی قیاس آرائیاں کی

جاتی رہی ہیں۔ بعض کا کہنا تھا کہ حمزہ پاکستان میں ہے۔ بعض کے خیال میں اس

کا ٹھکانا افغانستان اور کچھ کے خیال میں شام میں ہے۔ وہ ایران میں بھی نظر بند

رہ چکا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے اگست 2015ء کو ایک بیان میں کہا تھا کہ

حمزہ بن لادن امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اس نے امریکا پر

حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ایک صوتی پیغام میں حمزہ نے شام کے عسکریت

پسندوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Leave a Reply