Maik Pompeo 115

امریکی وزیر خارجہ کا غیر ملکی کرپٹ سرکاری عہدیداروں کو انتباہ

واشنگٹن (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بدعنوان غیر ملکی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے افراد کو

امریکہ سفر کرنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پومپیو کا بھارت سے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

واضح رہے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے مناسبت سے امریکی محکمہ خزانہ نے بدعنوان عناصر اور ان کی حمایت کرنے والے

نیٹ ورکس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا- ۔گلوبل میگنیٹسکی ایکٹ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں اور بدعنوانی میں ملوث

افراد پر پابندیوں کی اجازت دیتا ہے۔ مائیک پومپیو نے انسداد بدعنوانی کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ ‘ہم عالمی سطح پر اس اختیار کو

غیر ملکی حکومتوں کے کرپٹ عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے خلاف امریکہ آنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے

استعمال کریں گے۔

ہم عالمی سطح پر بدعنوانی کی روک تھام کا عزم

خیال رہے 2019 میں امریکی محکمہ خارجہ نے 40 کے قریب سرکاری عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے ممبروں کو بدعنوانی میں

ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘آج، ہم عالمی سطح پر بدعنوانی کی روک تھام اور ان کا مقابلہ کرنے کے اپنے

عزم کی توثیق کرتے ہیں’۔ امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘بدعنوانی معاشی نمو اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ

ہے، بین الاقوامی جرائم کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور دہشت گردی کو ایندھن دیتی ہے اور دنیا بھر کے شہریوں کو ان کے بنیادی

حقوق سے محروم کرتے ہیں-

امریکی وزیر خارجہ

Leave a Reply