Amerikans

کرونا وائرس وباء نے امریکی قوم کو متحد اور چین سے بد ظن کر دیا

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) امریکی قوم متحد

کرونا وائرس کی وباء نے ایک مرتبہ پھر امریکی قوم کو اسی طرح متحد کردیا ہے، جس طرح ” عظیم ڈیپریشن “ ، دوسری جنگ عظیم اور نائب الیون کے مواقع پر دیکھنے میں آیا تھا، اور جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر اس میں تاریخی یک جہتی کی فضاء قائم ہو گئی تھی۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس، چین، امریکہ ٹوئٹرپر آمنے سامنے، ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ
——————————————————————————-

معتبر امریکی ادارے ” میلکاگلن اینڈ ایسوسی ایٹس “ نے ایک تازہ قومی سروے کرنے کے بعد اس کے نتائج نشر کئے ہیں۔ سروے میں شرکت کرنیوالے امریکی شہریوں کی اکثریت نے اس رائے کا بھی اظہار کیا ہے، کہ امریکہ کو چین میں مینوفیکچرنگ کیلئے اپنی موجودگی کو واپس لے لینا چاہئے، اور چینی درآمدات پر بھی اپنا انحصار ختم کردینا چاہئے۔ امریکی میڈیا میں کرونا وائرس کے لاک ڈاﺅن کیخلاف کاروبار کھولنے، کے حق میں کہیں کہیں مظاہروں کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، جس سے قومی اختلاف رائے کا تاثر ابھرتا تھا۔ تاہم اس سروے نے اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے۔

چین نے کرونا وائرس کے آغاز اور پھیلاﺅ کے اصل حقائق کو چھپایا، امریکی

16 سے 20 اپریل کے درمیان ایک ہزار ووٹرز کے سیمپل سے اس سلسلے میں متعدد سوالات پوچھے گئے۔ اکثریت نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پوری قوم کو سیاسی وابستگی سے بالاتر، ہو کر کرونا وائرس کی وباء کے اثرات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ اس سروے سے ظاہر ہوا کہ کرونا کے مسئلے پر، سیاسی جماعتوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسے نہ ہی برداشت کیا جاسکتا ہے، اور نہ ہی اس کا کوئی کردار ہے۔

قارئین : خبر اچھی لگے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے کریں فالو

امریکی ووٹرز کی سترفیصد اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ چین نے ہیلتھ کیئر کے بین الاقوامی ماہرین، سے کرونا وائرس کے آغاز اور پھیلاﺅ کے بارے میں اصل حقائق کو چھپایا۔

امریکی قوم متحد

Leave a Reply