عراق میں امریکی فورسز پرراکٹ حملہ

Spread the love

امریکی فورسز راکٹ حملہ

بغداد(جے ٹی این آن لائن نیوز) عراق میں امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال عین الاسد

ائیربیس پر دو راکٹ گرے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان میں مغربی صوبہ

الانبار میں واقع اس ائیربیس پر راکٹ حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس میں کوئی جانی نقصان

نہیں ہوا۔بیان میں حملے کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔امریکا عراق میں ایران کے

حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عاید کرتا رہتا

ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔عین الاسد ائیربیس کو پہلے

بھی راکٹ حملوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔امریکیوں کے زیراستعمال عراق کے کسی فوجی اڈے پر

گذشتہ چند روز میں یہ تیسراحملہ ہے۔اس نئے واقعہ سے ایک روز قبل ہی پینٹاگان نے عراق میں

امریکی فوجیوں اور کنٹریکٹروں کے زیراستعمال اڈوں پر مسلسل راکٹ حملوں پر تشویش کا اظہار

کیا ہے۔پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوجیوں اور کنٹریکٹروں کے زیراستعمال اڈوں پر مسلسل راکٹ

حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی فورسز راکٹ حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply