Trump and Eridwan 118

اردوان مضبوط اور ثابت قدم لیڈر، انکی قدرکرتا ہوں، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

Spread the love

واشنگٹن،انقرہ،ماسکو(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کے علاقے ادلب کے موضوع پر ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کیساتھ رابطے میں ہیں۔ لاس اینجلس روانگی سے قبل اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اردوان ایک مضبوط اور ثابت قدم لیڈر ہیں جن کیساتھ ہمارے تعلقات کافی اچھے ہیں۔ ادلب کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ اس موضوع پر ہم ترک صدر کیساتھ رابطے میں ہیں اور گزشتہ ٹیلیفونک بات چیت کے دوران میں نے ادلب کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ مزید پڑھیں

شامی و روسی افواج باز نہ آئیں تو ادلب میں بڑی کارروائی کرینگے، ترک صدر

روس سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے ادلب میں اس ماہ کے آخر تک بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے پارٹی ارکان اسمبلی سے خطاب میں اس ماہ کے آخر تک ادلب میں فوجی آپریشن کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر شامی اور روسی فوجیں ترک فوجیوں پر حملے سے باز نہیں آئیں اور ہماری تنصیبات سے پیچھے نہ ہٹیں تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے۔

روس سے بات چیت کی، حوصلہ افزاء نتائج حاصل نہیں ہوسکے، اردوان

ترک صدر نے کہا کہ شامی اور روسی فوجیوں کیلئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، ادلب کو محفوظ ترین شہر بنانے کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں جس کیلئے روس سے بھی بات چیت کی گئی تاہم حوصلہ افزاء نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔ ہم روس اور شامی فوجوں کو اس ماہ کے آخر تک کا وقت دے رہے ہیں۔

کارروائی سے حالات بدترین ہوجائینگے، روس اور شام کا جوابی انتباہ

دوسری جانب روس نے ترکی کی دھمکی کے ردعمل میں خبردار کیا ہے کہ ادلب میں شامی فوج کیخلاف کارروائی سے حالات بدترین ہوجائیں گے۔ جس کا خمیازہ تمام ہی فریقین کو اٹھانا پڑے گا۔ شامی صدر بشار الاسد نے بھی گزشتہ روز اپنے بیان میں امریکی اور ترکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : طیب اردوان کا مخالفین کو ”عثمانی تھپڑ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Leave a Reply