Amrika President Donald Trump Talking with Media 110

امریکی صدر کی میکسیکو سرحد پار کرنیوالوں کیخلاف انسانیت سے گری تجاویز

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے سرحد

پار کر کے امریکا آنے والے مہاجرین پر گولیاں برسانے، اْن پر سانپ چھوڑنے

اور انہیں کرنٹ لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے صحافیوں کی کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا

گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے سرحد پار کرکے امریکہ آنے

والے مہاجرین کو روکنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کی تجاویز دیں۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سرحد پر کرنٹ والی عمارت، کیلوں والی

دیوار، سانپ اور مگر مچھوں سے بھرے گڑھے کھودنے کی بھی تجاویز دیں۔

نیویارک ٹائمز کے دو صحافیوں کی کتاب ’ بارڈر وارز‘ میں مزید انکشاف کیا گیا

ہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو علیحدہ سے یہ تجویز دی کہ سیکیورٹی اہلکار

میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ان کی ٹانگوں

پر گولیاں ماریں مگر انتظامیہ نے صدر کی اس تجویز کو غیر قانونی قرار دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس رپورٹ پر

کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر امریکی صدر ٹرمپ کی

ترجیحات میں شامل ہے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا آغاز بھی

ہوچکا ہے جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 3.6 ارب ڈالر کا بجٹ

مختص کیا ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے ایک بیان میں سرحد پار کرنے

والے مہاجرین کو گولی مارنے کا بیان دیا تھا۔

Leave a Reply