Trump

ڈیموکریٹک پارٹی الیکشن چرانا چاہتی ہے، میری دوباہ جیت امریکہ کی فتح ہوگی، ٹرمپ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ خطاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی آئندہ صدارتی انتخابات میں

جیت کا مطلب ہوگا کہ امریکہ جیت گیا۔ انہوں نے ” جنگی میدان “ والی ایک اہم

ریاست نیواڈا میں اپنی ایک اہم انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پورے یقین

سے کہا کہ وہ جائزوں کے برعکس اس ریاست میں اپنے حریف ڈیمو کریٹک

امیدوار جوبیڈن سے برتری حاصل کر لیں گے۔

ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں سماجی فاصلے، ماسک نہیں پہننے کیخلاف ورزی

امریکی انتخابی زبان میں ” جنگی میدان “ ( Battle Ground ) والی وہ چند

ریاستیں ہیں جو روایتی طور پر کسی ایک پارٹی کی حامی نہیں ہیں بلکہ وہ

فیصلہ بدلتی رہتی ہیں جن کی حمایت کا کسی امیدوار کی کامیابی میں بڑا کردار

ہو سکتا ہے۔ ریاست نیو اڈا کے شہر رینو کے ائرپورٹ کے باہر جلسہ گاہ میں

ہونے والی ریلی میں سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی گئی اور متعدد افراد نے

ماسک نہیں پہنے تھے۔

جوبائیڈن، کاملہ ہیرس گدھے، کامیابی امریکا کی تباہی و بے عزتی ہوگی، ٹرمپ
——————————————————————–

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی مخالف ڈیموکریٹک پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ

آئندہ الیکشن کو چرانے کی کوشش کر رہی ہے اور اب وہ صرف دھاندلی کے

ذریعے ہی الیکشن جیت سکتی ہے۔ انہوں نے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر اپنے

تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک پارٹی سے متعلق مقامی گورنر پر بھی

سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم

کو بھی انتہائی سست قرار دیا۔

ریاست نیو اڈا میں حریف امیدوار جوبیڈن سے برتری حاصل کرنے کا دعویٰ
———————————————————————

یاد رہے اس ریاست نیو اڈا میں 2016ء کے انتخابات میں صدر ٹرمپ کو معمولی

سی شکست ہوئی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کا

ذکر کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس کیلئے ویکسین جلد تیار ہو جائے گی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امریکی صدر ٹرمپ خطاب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply