خاتون جج رتھ بدر گنز برگ

امریکی صدر کا سپریم کورٹ کی خاتون جج کی خالی نشست پر خاتون کو منتخب کرنے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) امریکی صدر خاتون جج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی خاتون جج

کی خالی ہونیوالی نشست کو ایک خاتون سے ہی پُر کریں گے۔ سپریم کورٹ کی

واحد خاتون جج رتھ بدر گنز برگ 27 سال تک اعلیٰ عدلیہ میں خدمات سرانجام

دینے کے بعد گزشتہ دنوں87 سال کی عمر میں کینسر کے باعث وفات پاگئی

تھیں۔ وہ لبرل اور خواتین کے حقوق کی زیردست حامی تھیں۔

… واحد خاتون جج رتھ بدر گنز برگ گذشتہ دنوں کینسر کے باعث وفات پاگئیں

صدر ٹرمپ نے نارتھ کیرولینا کے شہر فارمیٹ ول میں انتخابی ریلی سے خطاب

کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مردوں پر خواتین کو ترجیح دینے کے سبب ایک خاتون

جج کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر ایک خاتون کو ہی نامزد کرنا

چاہتے ہیں تاہم جو 2 خواتین اس سلسلے میں ان کے زیر غور ہیں وہ دونوں

آنجہانی لبرل جج کی بجائے قدامت پسند ہیں۔ یہ نامزدگیاں آئینی اعتبار سے سینٹ

سے توثیق حاصل کرتی ہیں اور عمر بھر کیلئے مستقل ہوتی ہیں۔

… زیر غور خواتین میں جج ایمی بیرٹ اور جج باربرا لاگوا شامل

زیر غور خواتین میں شکاگو سرکٹ کورٹ کی جج ایمی بیرٹ اور اٹلانٹا سرکٹ

کورٹ کی جج باربرا لاگوا شامل ہیں۔ آنجہانی رتھ گنزبرگ تاریخ ساز قانون دان

خواتین کے حقوق کی حامی اور امریکی قوم کا قیمتی سرمایہ شمار ہوتی ہیں۔

انہوں نے خواتین کے حق میں متعدد تاریخی فیصلے کئے۔

.امریکی خواتین کے حقوق کیلئے جنگ لڑنیوالی خاتون کی سزاء مرنے کے 114 سال بعد معاف
——————————————————————————————————————–
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امریکی صدر خاتون جج

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply