0

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی راجر سٹون گرفتار

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی اور پولیٹکل اسٹریٹجسٹ راجر سٹون کو 7 مختلف الزامات پر حراست میں لے لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق راجر اسٹون کو ایف بی آئی اہلکاروں نے جمعہ کی صبح انکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا،ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی پر 7 مختلف الزامات ہیں جن میں سرکاری کام میں مداخلت، جھوٹے بیانات اور جھوٹا گواہ پیش کرنا بھی شامل ہیں،ان پر لگے الزا ما ت کا تعلق مبینہ طور پر ڈیموکر یٹک پارٹی کے حکام کی ای میلز ہیک کرنے سے ہے،یہ معلومات 2016 کے صدارتی الیکشن کی مہم کے دو ر ان وکی لیکس نے افشاءکی تھیں ۔وکی لیکس کی ای میل میں صدارتی الیکشن کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی سیاسی مہم چلا نے والے منیجر جان پوڈیسٹا کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔وکی لیکس کی جانب سے ای میل جاری ہونے سے ایک ماہ قبل جان پوڈیسٹا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا جلد ہی مسٹر پوڈیسٹا ایک مشکل میں پھنسنے والے ہیں۔جان پوڈیسٹا نے ای میل ہیکنگ کا الزام راجر اسٹون پر عائد کیا تھا ۔ ر اجر اسٹون کو امریکی ریاست فلوریڈا سے گرفتار کیا گیا اور انہیں فورٹ لارڈر ڈیل کی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

Leave a Reply