Amrika President Donald Trump Talking with Media

امریکی صدرنے ترکی پر عائد پابندیاں ختم کر نے کا اعلان کر دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نے ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے

ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لیے امریکی

وزیرخزانہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ترک حکومت نے

امریکی انتظامیہ کو شام میں آپریشن روکنے سے متعلق آگاہ کیا ہے اور یقین دلایا

ہے کہ وہ شام میں مستقل طور پر جنگ بندی برقرار رکھے گا۔ان کا کہنا ہے کہ

ترکی کی یقین دہانی پر میں نے امریکی وزیرخزانہ کو ہدایت کی ہے کہ 14

اکتوبر کو ترکی پر لگائی جانے والی پابندیاں ہٹالی جائیں۔اس موقع پر امریکی صدر

نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی شام میں جنگ بندی کے حوالے سے تعریف

کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر ایک محب وطن انسان ہیں اور میرے خیال میں وہ

اپنے ملک کے لیے بہترین اقدامات کررہے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply