امریکی صدارتی انتخابات میں محاذآرائی بڑھنے لگی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی صدارتی انتخابات

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں محاذآرائی

بڑھنے لگی۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے دھاندلی کی کوشش ہو رہی ہے، الیکشن کا

فیصلہ سپریم کورٹ میں ہو سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نومبر کے انتخابات ہار گئے تو اقتدار کی

پرامن منتقلی کا عہد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دیکھیں گے کہ کیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ہوتا ہے۔ پوسٹل ووٹنگ پر شک کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی

نتائج کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند

روز قبل امریکی سپریم کورٹ کی مرنے والی جج روتھ بیڈر کی جگہ نئی جج کی

تعیناتی کا اعلان کیا تھا، اب وہ صدارتی انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے

جانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ

کی انتخابات سے قبل سپریم کورٹ جج کی تقرری کا منصوبہ، طاقت کا غلط

استعمال قرار دیا تھا، انہوں نے امریکی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اہل اقتدار

تک اپنی آواز پہنچائیں کہ وہ طاقت کے ناجائز استعمال کا ساتھ نہیں دیں گے۔

امریکی صدارتی انتخابات

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply