امریکی صدارتی انتخابات 2020ء، ڈیموکریٹک کا پہلا مباحثہ، سینیٹر الزبتھ وارن فیورٹ

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ)

3 نومبر2020ء میں ہونیوالے امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کی سرگرمیوں کا

سرکاری طور پر آغاز ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں ڈیموکریٹک

پارٹی کے پہلے صدارتی مباحثے سے ہوگیا۔ مجموعی طور پر25 امیدواروں میں

سے دس پہلے دن شریک ہوئے۔ باقی 15 امیدواروں مباحثے کے دوسرے اور

آخری روز اظہار خیال کیا۔ مبصرین کے مطابق ریاست میسا چیوسٹس سے تعلق

رکھنے والی خاتون سینیٹر الزبتھ وارن نے اس مباحثے میں زیادہ بہتر تاثر چھوڑا

اور سب سے زیادہ ’’فیورٹ‘‘ قرار پا ئیں۔ دوسرے 9 امیدواروں میں ٹیکساس

کے کانگریس مین رابرٹ اور رکے، نیوجرسی کے سینیٹر کوری بوکر، ریاست

منی سوٹا کی خاتون سینیٹر ایمی کلوبچر، سابق صدر اوبامہ کی کابینہ کے وزیر

ہائوسنگ جولیان کاسترو، ریاست ہوائی کی کانگریس وویمن تلسی گیبرڈ، ریاست

اوہائیو کے کانگری مین ٹموتھی رائن، ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی،

نیویارک میئر بل ڈی بلاسیو اور میری لینڈ کے سابق کانگریس مین جان ڈیلانی

شامل تھے، مباحثے کے دوسرے سیشن میں شریک ہونیوالے امیدواروں میں زیادہ

مزید پڑھیں:…امریکہ افغانستان سے مکمل انخلا کیلئے تیار

قابل ذکر سابق نائب صدر جوبیڈن اور برنی سینڈرس ہیں۔ گزشتہ روز مباحثے کے

شرکاء نے 3 ٹی وی چینلز کے اشتراک سے ہونیوالی روایتی بحث میں موڈریٹرز

کے علاوہ سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ بحث کا ایک اہم موضوع

تھا وہ ریپبلکن پارٹی کے متوقع امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیسے

شکست دیں گے۔ ایران، چین اور روس کیساتھ تعلقات کے علاوہ افغانستان کی

جنگ کے خاتمے کے موضوعات پر بھی امیدواروں نے اپنی رائے دی، تاہم زیادہ

تر بحث داخلی معاملات پر ہوئی، جن میں امیگر یشن، ملکی معیشت اور عام

شہریوں کیلئے ہیلتھ کیئر سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی شامل تھیں۔ ایک موقع

پر جب 10 امیدواروں سے سوال کیا گیا کہ پرائیویٹ انشورنس ختم کرکے تمام

انشورنس سرکاری سسٹم کے حق میں کون کون ہیں تو جن دو امیدواروں نے

پرائیویٹ انشورنس کیخلاف ہاتھ کھڑا کیا ان میں الزبتھ وارن بھی شامل تھیں۔ ایک

جائزے کے مطابق مختلف سوالات کے جوابات وارن نے جس اعتماد کیساتھ دیئے

انہیں ووٹرز کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔ ہیلتھ کیئر، معاشی ناہمواری، ماحولیاتی

تبدیلی، بندوق کے استعمال کی اجازت کے باعث تشدد، ایران اور امیگریشن کے

موضوعا ت پر امیدواروں نے زیادہ وقت صرف کیا۔ جن میں سامعین نے زیادہ

دلچسپی کااظہار کیا۔ جب ایک سوال کے جواب میں الزبتھ وارن نے الٹا یہ سوال

کیا کہ ’’ہماری معیشت اصل میں کس طبقے کے فائدے کیلئے کام کر رہی ہے؟‘‘

تو اس پر انہیں بہت داد ملی، تاہم صدر ٹرمپ نے جو جاپان کی طرف سفر کر

رہے تھے انہوں نے ٹویٹ پیغام میں اس مباحثے کو انتہائی بورنگ قرار دیا ۔

Leave a Reply