USA Election 2020

کورونا وباء میں پوسٹل ووٹنگ، امریکی صدارتی انتخابات میں بحرانی مسئلہ بن گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) امریکی صدارتی انتخابات ووٹنگ

کورونا وائرس نے جہاں امریکہ میں زندگی کے دوسرے معمولات پر اثر ڈالا

ہے وہیں اس سے رواں سال ماہ نومبر میں ہونیوالے صدارتی انتخابات بھی متاثر

ہو رہے ہیں۔ سماجی فاصلہ رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتخابی

جلسوں، کنونشن بھی محدود ہو گئے ہیں اور زیادہ تر کارروائیاں آن لائن ہو رہی

ہیں۔ اس بناء پر امریکی آئین میں ایک گنجائش ہے کہ آپ ڈاک کے ذریعے بھی

ووٹ ڈال سکتے ہیں-

جوبیڈن پوسٹل ووٹنگ کے خواہاں ٹرمپ کا بڑے پیمانے پر دھاندلی کا خدشہ

جس پر سب سے زیادہ اعتراض صدر ٹرمپ اور ان کو ہے جو سمجھتے ہیں کہ

چونکہ اس طرح سے ووٹ ڈالنے کیلئے جائز ووٹوں کی مناسب چھان بین نہیں

ہوسکتی۔ اس لئے ڈیموکریٹک پارٹی اس طریقے کو اپنے صدارتی امیدوار جوبیڈن

کے حق میں استعمال کرسکتی ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ

کی حمایت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ مجرم نہ بری الزمہ
———————————————————————

اتوار کے روز وائٹ ہاﺅس کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز نے ایک بیان میں کہا ہے صدر ٹرمپ کسی بھی جائز طریقے سے ووٹ ڈالنے کے عمل کے مخالف ہیں لیکن ”یونیورسل میل“ کے ذریعے ووٹ ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔ اس میل سے مراد وسیع پیمانے پر اسے جسمانی طور پر ووٹ ڈالنے کے برعکس ایک پورا متبادل نظام ہے۔

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ فراڈ کا خد شہ ہے ، وائٹ ہاؤس
———————————————————————

نیوز چینل ”سی این این“ کیساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے اس موقف کی حمایت کرتے ہیں کہ وسیع پیمانے پر ڈاک کے ذریعے ووٹنگ فراڈ کا باعث بن سکتا ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ڈاک خانوں میں ڈاک کو الگ کرنے کی مشینوں کو ہٹایا جا رہا ہے جہاں ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے ووٹ گنے جائیں گے۔

تمام ریاستوں میں ووٹ الیکشن دفاتر میں بروقت نہیں پہنچنے کی بھی وارننگ
———————————————————————

سی این این نے تاہم ایسی دستاویز حاصل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف ریاستوں میں ایسی 671 مشینیں ہٹائی جا رہی ہیں۔ جمعہ کے روز پوسٹل سروس نے وارننگ جاری کی تھی کہ تمام پچاس ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں ڈاک کے ذریعے بھیجے جانے والے ووٹ متعلقہ الیکشن دفاتر میں بروقت نہیں پہنچ سکیں گے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امریکی صدارتی انتخابات ووٹنگ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply