khabar aai Hy jtnonline

امریکی سپریم کورٹ کا سوڈان کو 6 ارب ڈالر ہرجانے کا بڑا جھٹکا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) امریکی سپریم کورٹ سوڈان

امریکہ کی اعلیٰ عدالت ( سپریم کورٹ ) نے سوڈان کو بڑا دھچکا لگا دیا، خرطوم

کو 1998ء میں کینیا اور تنزانیہ میں القاعدہ کے دہشت گردانہ حملوں میں تعاون

کرنے سے متعلق الزام کے تحت دائر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے امریکہ کی

اعلیٰ عدالت نے متاثرین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : سوڈان حکومت کےخلاف سول نافرمانی تحریک زور پکڑ گئی
—————————————————————————–

تفصیلات کے مطابق 1998ء میں ہوئے ان دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونیوالے

افراد کے لواحقین کی طرف سے امریکہ کی سپریم کورٹ میں سوڈان کیخلاف

ہرجانے کی درخواست دی گئی تھی، جس پر عدالت کی طرف سے جاری ہونے

والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خرطوم سفارتخانوں پرہونیوالے دہشت گردانہ

حملوں کے متاثرین کو ہرجانے کی ادائیگی کا پابند ہے۔

2017ء میں امریکی ماتحت عدالت نے متاثرین کا مطالبہ ساقط کر دیا تھا

خیال رہے امریکہ کی ایک ماتحت عدالت نے 2017ء کو جاری کردہ ایک فیصلے

میں افریقی ملکوں میں سوڈان کی معاونت سے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے

متاثرین کو معاوضہ کا مطالبہ ساقط کردیا تھا۔ تاہم اب امریکی سپریم کورٹ کے 8

ججوں نے متفقہ طور پر ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا

کہ سوڈان دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا پابند ہے۔

خرطوم متاثرین کو 6 ارب ڈالر کی رقم ادا کرے، عدالتی فیصلہ

سپریم کورٹ آف امریکہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خرطوم متاثرین کو چھ

ارب ڈالر کی رقم ادا کرنے کا پابند ہے، تاہم عدالت کے جج بریٹ کاوونوں نے

اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ امریکہ کے علاقے کولمبیا میں قائم اپیل کورٹ نے

2017ء میں جاری کردہ فیصلے سے سوڈان کوامریکی سفارتخانوں پرحملوں کا

ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، تاہم بعد میں امریکی قانون میں ترمیم کے بعد اس فیصلے

پرعملدرآمد نہ کیا جا سکا۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

یاد رہے 1998ء میں القاعدہ کی جانب سے کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت
خانوں پر ہونےوالے حملوں میں 224 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی سپریم کورٹ سوڈان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply