امریکی ریاست کیلیفورنیا میں6.4 شدت کا زلزلہ، متعدد افرادزخمی

Spread the love

سکرامنٹو(صباح نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 20 سالوں بعد زلزلے کے

شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث سڑکیں، عمارتیں بری طرح

متاثرہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جس کا محور

شمال مشرقی ریاست لاس اینجلس سے 240 کلو میٹر دور شہر رجکریسٹ تھا۔

زلزلے سے عمارتیں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث بجلی کا

نظام بھی درہم برہم ہے، زلزلے کی شدت اور اس کے بعد آنے والے آفٹر شاکس

کے باعث پانی اور گیس پائپ لائنیں بھی پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں کچھ

مقامات میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این

کے مطابق زلزلے کے بعد کم از کم 159 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جن کی

شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ رجکریسٹ کے میئر پیڈی بیڈن نے شہر میں

ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کے مطابق متاثرہ

علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کی

جارہی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق 15 زخمیوں کو رجرکریسٹ ریجنل ہسپتا ل

منتقل کردیا گیا ۔

Leave a Reply