سابق امریکی جنرلز کے فوجی بغاوت کے انتباہ اور پینٹاگون رپورٹ میں مماثلت

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این انٹرنیشنل نیوز) امریکی جنرلز پینٹاگون رپورٹ

تین ریٹائرڈ امریکی فوجی جنرلز نے کہا ہے کہ وہ 2024ء کے صدارتی انتخابات

کے بعد نتائج کے بارے فکرمند ہیں اور امریکہ کو ممکنہ بغاوت روکنے کی تیاری

کرنی چاہئے۔ جنرلز نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ ایک رائے میں لکھا کہ ہم

اگلی مرتبہ بغاوت کے کامیاب ہونے کے بارے میں سوچ کر خوفزدہ ہیں- انہوں

نے کہا ہے کہ مسلح افواج میں ممکنہ اضطراب کے آثار ظاہر ہوئے ہیں، اگر ایک

اور بغاوت ہو گئی تو متعصبانہ بنیادوں پر ” چین آف کمانڈ ” کے مکمل طور پر

ٹوٹنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنی ایک

رپورٹ میں، امریکی فوجیوں کے انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی

بھی تصدیق کی ہے-

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ایک سال میں 100

کے قریب فوجی کسی نہ کسی انتہا پسند سرگرمی کا حصہ بنے- اہلکاروں نے

ممنوع انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا، امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان

کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث تھے، فوج کے ارکان کی ایک چھوٹی سی اقلیت نے

ویکسین لگوانے کے احکامات سے بھی انکار کر دیا تھا-

=-،-= فوجیوں کی حکومت کا تختہ الٹنے، گھریلو دہشتگردی کی وکالت

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 100

کے قریب فوجی کسی نہ کسی انتہا پسند سرگرمی کا حصہ بنے جس میں حکومت

کا تختہ الٹنے اور گھریلو دہشت گردی کی وکالت بھی شامل ہیں- رپورٹ سامنے

آنے کے بعد فوجی ارکان کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ پینٹاگون

کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی پالیسیوں پر نظرثانی کا

حکم بھی دیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان

کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث تھے۔

=-،-= امریکی فوجی کیپٹل ہل میں مہلک فساد کا بھی حصہ رہے

لائیڈ آسٹن نے کہا فوجی اس حلف کا احترام کرتے ہیں جو انہوں نے امریکہ کے

آئین کی حمایت اور دفاع کیلئے اٹھایا تھا۔ تاہم چند ایسے لوگ بھی ان میں شامل ہیں

جو اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ان سفارشات میں سروس ممبران کے لئے انتہا

پسند سرگرمیوں کے متعلق تربیت و تعلیم میں اضافہ بھی شامل تھا، جبکہ پینٹاگون

نے سروس ممبران کے لئے نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوج

کے ارکان کی ایک چھوٹی سی اقلیت نے ویکسین لگوانے کے احکامات سے بھی

انکار کر دیا تھا اور کچھ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے

امریکی کیپٹل ہل میں چھ جنوری 2021ء کو ہونیوالے مہلک فساد میں بھی حصہ

لیا تھا-

امریکی جنرلز پینٹاگون رپورٹ ، امریکی جنرلز پینٹاگون رپورٹ ، امریکی جنرلز پینٹاگون رپورٹ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: