امریکی آر اینڈ بی گلوکار کرس برائون کوخاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا
گریمی ایوارڈ یافتہ انتیس سالہ امریکی آر اینڈ بی گلوکار کرس برائون کو پیرس میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کرکے چھوڑ دیا گیا۔کرس برائون نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر خاتون کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔روسیکیوٹر آفس کے مطابق امریکی گلوکار سے تفتیش جاری رہے گی جبکہ کرس برائون کے وکیل رافیل کے مطابق ان کے موکل کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر وہ خاتون پر مقدمہ کریں گے۔پچیس سالہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ان کی ایک نائٹ کلب میں کرس سے ملاقات ہوئی اور گزشتہ منگل کو ایک لگژری ہوٹل میں کرس نے اس کے ساتھ زیادتی کی، کرس کے ساتھ اس کا باڈی گارڈ اور ایک دوست بھی تھا۔