امریکی صدر ٹرمپ مسلمانوں اور اقلیتوں کےخلاف ہیں، میئر لندن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی صدر میئر لندن

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز )لندن کے برٹش پاکستانی مئیر صادق خان نے کہا ہے کہ امریکا کے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقلیتوں اور امریکی اقدار کے بھی خلاف ہیں۔غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی وبا کے باعث برٹش

پاکستانیوں کے انتقال کے خدشات وائٹ کمیونیٹیز کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ

دنوں امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ

ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل ہے کہ اگر وہ دوبارہ

صدر بنے تو کیا کریں گے۔اوباما کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام

کی ذمہ داری ہے۔

امریکا میں کورونا کی صورتحال پھر تشویشناک ،مزید 90ہزار مریض رپورٹ

امریکا میں صدارتی الیکشن سے قبل کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ گزشتہ روز اب

تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد90 ہزار ہے۔ جبکہ ایک ہزار کے قریب

اموات بھی ہوئیں۔ ماہرین نے جنوری کے وسط میں ہلاکتیں بڑھ کر دگنی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر

کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے جس

کے باعث مختلف ریاستوں میں سیکڑوں افراد کو اسپتالوں میں بھی داخل کیا گیا۔کورونا وائرس کے

کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی والا امریکا پہلے نمبر پر

ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 34 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ

اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 92 لاکھ 12 ہزار 767 ہو چکی ہے۔

امریکی صدر میئر لندن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply