امریکی افواج کے انخلاء میں ممکنہ توسیع نامنظوز، افغان طالبان

امریکی افواج کے انخلاء میں ممکنہ توسیع نامنظوز، افغان طالبان

Spread the love

کابل(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) امریکی افواج افغان طالبان

افغان طالبان نے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق نئے مجوزہ منصوبے کو

مسترد کر دیا ہے، اس نئے پلان کے مطابق متوقع طور پر امریکی فوج کی واپسی

کی تاریخی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ افغان طالبان کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے

کہا کہ ان کے جنگجو اس توسیع پر ہرگز اتفاق نہیں کریں گے، دوحہ امن معاہدے

کے تحت واشنگٹن حکومت نے رواں برس یکم مئی تک افغانستان میں متعین اپنے

تمام فوجی واپس بلانے ہیں، تاہم سکیورٹی کی تشویشناک صورتحال اور طالبان کی

ساتھ امن ڈیل کی غیر فعالی کی وجہ سے اس منصوبے میں تبدیلی کا امکان ہے۔

==-== افغانستان، ڈی ہیڈ این ڈی ایس کی گا ڑی پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

ہو گئے ہیں، صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے

کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ

کی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں

2 افراد ہلاک ہوئے۔ این ڈی ایس کے ڈپٹی ہیڈ گاڑی میں موجود نہ ہونے کی وجہ

سے بال بال بچ گئے، تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی

سمیت اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقامی پولیس

کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اب تک کسی شدت پسند

گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے، تاہم فائرنگ واقعے

میں افغان طالبان کے ملوث ہونے کا گمان ظاہر کیا جا رہا ہے-

امریکی افواج افغان طالبان

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply