khabar i Hai jtnonline

امریکیوں کی اکثریت یہودیوں اور ملحدوں کے بجائے مسلمانوں کی حمایتی

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) امریکیوں کی اکثریت

حال ہی میں امریکہ میں کیے جانیوالے ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے

کہ بیشتر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر کی مدد کرنیوالے مسلمانوں کو

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ہی تکلیف پہنچائی- سروے میں شامل افراد نے یہودیوں

اور کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والوں کے مقابلے میں مسلمانوں کو زیادہ حمایت

کی-

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ نے ” مک کارتھی عہد کے خاتمہ” کی یاد دلا دی
——————————————————————————

واشنگٹن کے معروف پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے ماہ فروری میں کئے جانے

والے سروے، جس میں مسلمانوں سے بھی رائے لی گئی تھی اور اس سروے کا

مقصد ٹرمپ انتظامیہ کا مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد کیساتھ رویہ جاننا تھا۔

سروے کے دوران 48 فیصد افراد نے کہا ٹرمپ انتظامیہ کا مسلمانوں کیساتھ رویہ

درست نہیں، جبکہ 7 فیصد لوگوں کی رائے تھی کہ ایسا نہیں-

ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے مسلمانوں کی مشکلات بڑھیں، لبرل ڈیموکریٹس

سروے میں شامل اکثر افراد کا یہ بھی خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے

انجیلی مسیحیوں کو فائدہ پہنچا۔ سروے میں شامل افراد نے یہودیوں اور کسی بھی

مذہب کو نہ ماننے والوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی زیادہ حمایت کی، سیاسی

طور پر خود کو لبرل اور ڈیموکریٹک قرار دینے والے گروپ کے افراد میں سے

زیادہ تر یعنی 10 میں سے 6 کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی

پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں کی مشکلات بڑھیں۔ (امریکیوں کی اکثریت)

ملحد اپنے عقائد کو اہمیت نہیں دیتے ، سروے انتظامیہ

سروے کرنیوالوں نے کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والے افراد کو ملحد اور لاادری

کے طور پر بیان کیا ہے، اور ان کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ لوگ اپنے عقائد

کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ بالغ امریکیوں میں سے صرف 7 فیصد کا خیال تھا کہ

ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کی مدد کی ہے، 42 فیصد کا خیال تھا کہ ان کی

پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا، جبکہ 48 فیصد کی رائے تھی کہ اس نے

مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی۔ (امریکیوں کی اکثریت)

ٹرمپ انتظامیہ نے ہماری مدد کی، پروٹسٹنٹ مسیحی

اسی طرح 9 فیصد پروٹسٹنٹ مسیحیوں کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انکی

مدد کی، 51 فیصد کا خیال تھا کہ انکی پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا جبکہ 37

فیصد کے مطابق انکی پالیسیوں سے مشکلات بڑھیں۔ 12 فیصد سفید فام انجیلی

پروٹسٹنٹ مسیحیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ان کیلئے مشکلات پیدا کیں، 58

فیصد کے مطابق ان کی پالیسیوں سے کچھ نہیں بدلا، جبکہ اسی فرقے کے 25

فیصد لوگوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کیلئے مشکلات کھڑی کیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

سفید فام پروٹسٹنٹ میں سے 8 فیصد کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں

کی مدد کی، 49 فیصد کے مطابق اس سے کوئی فرق نہیں پڑا، جبکہ 40 فیصد کا

خیال تھا کہ ان کی پالیسیوں سے مشکلات بڑھیں۔

کیتھولک مسیحی بھی ٹرمپ انتظامیہ سے ناخوش

کیتھولک مسیحیوں میں سے بھی 8 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کی

مدد کی، 47 فیصد کی رائے تھی کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا

جبکہ 41 فیصد کا خیال تھا کہ انٹظامیہ نے انہیں تکلیف پہنچائی۔ سیاہ فام پروٹسٹنٹ

میں سے صرف 4 فیصد کی رائے تھی ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کی مدد کی،

39 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی فرق نہیں پڑا، جبکہ 55 فیصد

کے مطابق اس انتظامیہ نے انہیں تکلیف دی۔

یہودی بھی ٹرمپ سے ناراض

اسی طرح 8 فیصد یہودیوں کا خیال تھا کہ انتظامیہ نے ان کی مدد کی، 28 فیصد

کے مطابق انتظامیہ سے کوئی فرق نہیں پڑا، جبکہ 64 فیصد کی رائے تھی کہ

انتظامیہ نے ان کیلئے مشکلات بڑھائیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا، ملحد

کسی بھی مذہب یا عقیدے سے آزاد لوگوں میں سے 5 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ

انتظامیہ نے مسلمانوں کی مدد کی، 32 فیصد کے مطابق انتظامیہ کی پالیسیوں سے

کوئی فرق نہیں پڑا، جبکہ 61 فیصد کا کہنا تھا اس نے مسلمانوں کیلئے مشکلات

بڑھائیں۔ اسی طرح 10 میں سے 4 بالغ امریکیوں یعنی 43 فیصد کا خیال تھا کہ

ٹرمپ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کی مدد کی، تقریبا اتنے ہی یعنی 44 فیصد کے

مطابق پالیسیوں سے انجیلی مسیحیوں پر کوئی فرق نہیں پڑا جبکہ محض 11 فیصد

امریکیوں کا خیال تھا کہ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کیلئے مسائل پیدا کیے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کی مدد کی، یہودیوں کا خیال

سروے میں سوالات کے جواب ہر مذہب کے پیروکار نے مختلف دیے، خود سفید

فام انجیلی مسیحیوں میں سے زیادہ تر کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے

معاملات پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ تقریبا ہر 10 میں سے 6 یعنی 59 فیصد کا

خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کی مدد کی، جبکہ صرف 7 فیصد

کے مطابق انتظامیہ نے ان کیلئے مسائل پیدا کیے، تاہم 64 فیصد یہودیوں کا خیال

تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کی مدد کی، صرف 21 فیصد سیاہ فام

پروٹسٹنٹ نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ (امریکیوں کی اکثریت)

یہودیوں کے حوالے سے مختلف آرا پائی گئیں اور خود 40 فیصد یہودیوں کی

رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کی مدد کی، 36 فیصد کے مطابق انتظامیہ نے

ان کیلئے مسائل پیدا کیے جبکہ 21 فیصد کی رائے تھی کہ اس سے کوئی فرق

نہیں پڑا۔

امریکیوں کی اکثریت

Leave a Reply