The world peace , test of the American Democrats

امریکہ مزید ہزاروں افغان مہاجرین کو ساتھ لے جانے کیلئے تیار

Spread the love

امریکہ ہزاروں افغان مہاجرین

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان سے امریکی و اتحادی افواج کے انخلا کے بعد خطے میں موجودہ حالات کے

پیشِ نظر امریکہ کا مزید ہزاروں افغان مہاجرین کو ساتھ لے جا نے کو تیار ہوگیا۔امریکہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ

مزید ہزاروں افغان مہاجرین کو امریکا میں داخلے کی اجازت دے گا خاص طور پر ان لوگوں کو جو افغانستان میں امریکہ

کےساتھ وابستہ رہے ہیں کیونکہ ان کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا وہ پناہ

گزینوں کے داخلے کی تعداد کو 20،000 سے بڑھا رہا ہے جو کہ پہلے ہی امریکی فوج کےلئے مترجم کے فرائض انجام

دینے والوں کے تحفظ کے پروگرام کے تحت درخواست دے چکے ہیں۔سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا طالبان کی بڑھتی

ہوئی پر تشدد کارروائیوں کی روشنی میں امریکی حکومت کچھ افغانوں، بشمول جنہوں نے امریکا کےساتھ کام کیا، ان کیلئے

امریکا میں آبادکاری کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پروگرام امریکا میں مستقل طور پر ہزاروں افغانوں

اور ان کے قریبی خاندان کے ارکان کو دوبارہ آباد کرنےکا موقع فراہم کرتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ترمیم شدہ

اہلیت کے معیار میں میں وہ افغان باشندے بھی شامل ہو سکیں گے جو افغانستان میں امریکی میڈیا اداروں ، غیر سرکاری تنظیموں

یا امریکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر کام کرچکے ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply